Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہنقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہ

گزشتہ سال کِس خلیجی ملک نے سب سے زیادہ پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا؟

گزشتہ سال کِس خلیجی ملک نے سب سے زیادہ پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا؟
وزارت سمندر پار پاکستانی نے 2025ء میں خلیجی ممالک سے ڈی پورٹ کیے گئے شہریوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں

گزشتہ برس کن خلیجی ممالک نے کتنے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا، اس حوالے سے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت سمندر پار پاکستانی نے تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں ، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران ساڑھے 38ہزار پاکستانیوں کو خلیجی ممالک سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال سعودی عرب سے سب سے زیادہ 27ہزار 692پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے جب کہ یو اے ای (متحدہ عرب امارات) سے 6ہزار 794،عمان سے 2ہزار 537پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ۔

اسی طرح بحرین سے 786،قطر سے 644اور کویت سے 163پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے ۔

علاوہ ازیں مختلف مقدمات میں مفرور 6ہزار 939پاکستانی خلیجی ممالک سے ڈی پورٹ ہوئے جب کہ غیر قانونی داخلے زائد قیام پر 4ہزار 872پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

خلیجی ممالک کی جیلوں میں قید ڈھائی ہزار پاکستانی ڈی پورٹ کیے گئے۔ ایک ہزار639پاکستانی بلیک لسٹ،ایک ہزار 125منشیات کے باعث ڈی پورٹ ہوئے جب کہ ویزا خلاف ورزیوں پر 936،چوری پر 190 اور بھیک مانگنے پر 780پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر 332،انٹرول پول کے ذریعے 15پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے جب کہ 14ہزار سے زائد پاکستانی دیگر وجوہات پر خلیجی ممالک سے ڈی پورٹ کیا گیا ۔۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *