Banner
Daily Sahafat Quetta
September 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہکوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہ

وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ کوئٹہ سے عوام کے حوصلے بلند ہوئے ،جمال شاہ کاکڑ

پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ کوئٹہ کو خوش آئند اور تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے نے بلوچستان کے عوام کے حوصلے بلند کیے ہیں اور صوبے کو قومی یکجہتی کا واضح پیغام ملا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلی پنجاب کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف خدمات انجام دینے والی سیکیورٹی فورسز کیلئے10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان ایک جرات مندانہ، بروقت اور قابلِ تحسین اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اس وقت جن سنگین سیکیورٹی چیلنجز سے دوچار ہے، ایسے میں پنجاب حکومت کی جانب سے عملی تعاون بین الصوبائی ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ محمد بن زید النہیان ہسپتال کوئٹہ میں بیگم کلثوم نواز پیڈ کارڈیالوجی بلاک کا افتتاح صوبے کے شعبہ صحت کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس جدید بلاک کے قیام سے نہ صرف بلوچستان بلکہ ملحقہ علاقوں کے ہزاروں بچوں کو دل کے امراض کے علاج کی معیاری سہولت میسر آئے گی، جو ماضی میں بڑے شہروں تک محدود تھی۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز مرحومہ کا نام اس منصوبے سے منسوب کرنا عوامی خدمت، ہمدردی اور فلاحی سیاست کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت ہمیشہ عوامی فلاح، صحت اور ترقی کو ترجیح دیتی آئی ہے اور مریم نواز شریف اسی وژن کو عملی شکل دے رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب کا یہ دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ(ن)بلوچستان کو ملک کا پسماندہ صوبہ نہیں بلکہ قومی ترقی کا برابر کا شراکت دار سمجھتی ہے۔ جمال شاہ کاکڑ نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی پنجاب حکومت بلوچستان کے عوام کے لیے ترقیاتی منصوبوں، صحت، تعلیم اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھے گی۔آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان صوبے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے وفاق اور دیگر صوبوں کے ساتھ مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *