Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیصنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشی

پی ایس ایل ٹیم ملتان 2 ارب 45 کروڑ میں نیلام ہوگئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان 245 کروڑ روپے میں فروخت ہوگئی۔ ملتان کی ٹیم کو راولپنڈی کا نام دے دیا گیا۔

ولی ٹیک نے سب سے بڑی بولی لگا کر ملتان کی فرنچائز خریدی، جو پاکستان سپر لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز بن گئی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ولی ٹیکنالوجی کو مبارکباد پیش کی۔

ملتان کی ٹیم کی نیلامی کے لیے بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی، پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کی نیلامی کیلئے پانچ بڈرز شریک تھے، ٹیم کی فروخت کے لیے سی ڈی وینچرز نے 2 ارب 35 کروڑ روپے کی بولی لگائی تھی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نیلامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولی ٹیکنالوجی کو مبارکباد دیتے ہیں، نجم سیٹھی کا شکریہ انہوں نے ملتان سلطانز بنائی، تمام بڈرز کو مبارک باد دیتا ہوں، آپ سب کا بہت شکریہ۔

محسن نقوی نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے تھے کہ ٹیم کی قیمت ایک ارب بھی نہیں جائے گی، وہ دیکھ سکتے ہیں، جب محنت ہوتی ہے تو اس کا رزلٹ اچھا نکلتا ہے۔

آکشن تقریب میں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بھی موجود تھے۔

پاکستان کے لیجنڈ بلے باز ظہیر عباس بھی ملتان کے آکشن کے موقع پر آئے، لاہور قلندرز کے مالکان ثمین رانا اور عاطف رانا بھی ایکسپو سنٹر لاہور پہنچے تھے۔

شیئر کریں: WhatsApp

admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *