Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونینکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونین

خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور حقوق کے لیے کام کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے، سماجی کارکن عائشہ اکبر

کوئٹہ ( پ ر) کوئٹہ کی سماجی کارکن عائشہ اکبر خصوصی افراد کی فلاح و بہبود، حقوق کے تحفظ اور معاشرے میں ان کی مؤثر شمولیت کے لیے اپنی ٹیم کے ہمراہ کام کر رہی ہیں۔

عائشہ اکبر کا کہنا ہے کہ خصوصی افراد کو معاشرے کا باعزت اور فعال حصہ بنانے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ ان افراد کو تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات تک رسائی فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد میں بے شمار صلاحیتیں موجود ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں اور ان کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ خصوصی افراد کے حوالے سے معاشرتی شعور اجاگر کرنا اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

عائشہ اکبر اپنی ٹیم کے ساتھ خصوصی افراد کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں۔ ان کی اس سماجی کاوش کا مقصد خصوصی افراد کی مشکلات کو اجاگر کرنا، ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور معاشرے میں ان کے لیے عزت، احترام اور مساوی مواقع کی اہمیت کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اجتماعی سطح پر کوششیں جاری رہنی چاہییں تاکہ انہیں ایک باوقار، خودمختار اور بہتر زندگی گزارنے کے مواقع میسر آ سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *