Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتگزشتہ روز گنداواہ کے علاقے کھاری سے اغواء شدہ شخص کی لاش برآمدکراچی: کرائسٹ دی کنگ سیمنری کی باؤنڈری وال چار دہائیوں بعد ازسرنو تعمیر، قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی انتھنی نوید کا ترقیاتی کاموں کا جائزہلیفٹیننٹ جنرل(ر) نگار جوہر پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک روشن اور قابلِ فخر باب ہے،اکرام الدینشازیہ نورین لاہور میں آئی اور چھا گئیبلوچستان میں محنت کش طبقہ شدید مسائل کا شکار ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں ، سکینہ عبداللہ خان سے چوہدری سالک حسین کی ملاقاتورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتگزشتہ روز گنداواہ کے علاقے کھاری سے اغواء شدہ شخص کی لاش برآمدکراچی: کرائسٹ دی کنگ سیمنری کی باؤنڈری وال چار دہائیوں بعد ازسرنو تعمیر، قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی انتھنی نوید کا ترقیاتی کاموں کا جائزہلیفٹیننٹ جنرل(ر) نگار جوہر پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک روشن اور قابلِ فخر باب ہے،اکرام الدینشازیہ نورین لاہور میں آئی اور چھا گئیبلوچستان میں محنت کش طبقہ شدید مسائل کا شکار ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں ، سکینہ عبداللہ خان سے چوہدری سالک حسین کی ملاقات

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام سرمایہ کار کانفرنس کا انعقاد

کامیاب سرمایہ کاروں میں ایکسیپٹنس لیٹرز( (Acceptance Letters اور ایوارڈز تقسیم، سرمایہ کاروں کو خصوصی سہولیات اور فوری مسائل کے حل کی یقین دہانی
آج مورخہ 22 اکتوبر2026 بروز جمعرات فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کے زیرِ اہتمام کامیاب سرمایہ کاروں کے اعزاز میں ایک خصوصی انویسٹر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں حالیہ آکشن میں کامیاب ہونے والے سرمایہ کاروں میں Acceptance Letters اور Awards تقسیم کیے گئے۔تقریب میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے اعلیٰ افسران، آکشن کمیٹی کے اراکین اور بڑی تعداد میں کامیاب سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔
تقریب کے آغاز میں ڈائریکٹر ایڈمن تنویر حیدر کھوکھر نے تمام شرکاء کو خوش امدید کہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آکشن کمیٹی نے کامیاب سرمایہ کاروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی سرمایہ کاروں کو محض خریدار یا سرمایہ کار نہیں سمجھتی بلکہ انہیں اپنا بزنس پارٹنر تصور کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی اور سرمایہ کاروں کے درمیان باہمی اعتماد، شفافیت اور تعاون ہی مستقبل کے کامیاب منصوبوں کی بنیاد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کا FGEHA کی پالیسیوں اور نظام پر اعتماد ادارے کے لیے باعثِ اطمینان ہے اور اتھارٹی اس اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی، کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے تمام کامیاب سرمایہ کاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آکشن میں سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت اور اعتماد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ FGEHA کی پالیسیوں اور نظام کو سرمایہ کار برادری میں پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ڈی جی FGEHA نے کہا کہ:”آپ ہمارے لیے صرف سرمایہ کار نہیں بلکہ ہمارے بزنس پارٹنرز ہیں۔ آپ نے جس اعتماد کے ساتھ FGEHA کا انتخاب کیا ہے، ہم اپنی کارکردگی اور عملی اقدامات کے ذریعے ثابت کریں گے کہ آپ کا یہ فیصلہ درست تھا۔”
انہوں نے کہا کہ FGEHA سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے اور ان کے جائز مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس مقصد کے تحت ہر سرمایہ کار کو خصوصی پروٹوکول اور سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ ہر سرمایہ کار کے ساتھ FGEHA کا ایک فوکل/متعلقہ افسر مقرر کیا جائے گا تاکہ سرمایہ کار کو کسی بھی معاملے میں دشواری پیش آئے تو وہ براہِ راست متعلقہ افسر سے رابطہ کر سکے اور اس کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔
کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو برقرار رکھنا اتھارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ادارہ سرمایہ کاروں کو بروقت سہولت، رہنمائی اور خدمات کی فراہمی یقینی بنائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ FGEHA کی جانب سے سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے وضع کی گئی پالیسیوں اور ادائیگی کے طریقہ کار کا مقصد سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ آسانی فراہم کرنا ہے۔ اتھارٹی مستقبل میں بھی سرمایہ کاروں کے لیے مزید سہولت بخش اقدامات متعارف کرانے کے لیے کوشاں رہے گی۔
اس موقع پر موجود سرمایہ کاروں نے بھی FGEHA کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دیگر اداروں کے بجائے FGEHA کی پالیسیوں، شفاف طریقہ کار اور سرمایہ کار دوست اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے FGEHA کا انتخاب کیا ہے۔ سرمایہ کاروں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اتھارٹی مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ ان کے مفادات اور سہولیات کو ترجیح دے گی۔
سرمایہ کاروں نے FGEHA کی جانب سے ان کے لیے خصوصی سہولیات اور مسائل کے فوری حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور اسے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔
تقریب کے اختتام پر سوال و جواب (Question & Answer) سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں سرمایہ کاروں نے براہِ راست ڈائریکٹر جنرل FGEHA سے مختلف امور اور اپنی سرمایہ کاری سے متعلق سوالات کیے۔ ڈی جی FGEHA نے سرمایہ کاروں کے سوالات کو غور سے سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے بیشتر مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر سرمایہ کاروں نے براہِ راست اعلیٰ انتظامیہ تک رسائی اور ان کے سوالات کے فوری جواب اور حل فراہم کرنے پر ڈائریکٹر جنرل اور FGEHA انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر کامیاب سرمایہ کاروں میں Acceptance Letters اور Awards تقسیم کیے گئے اور انہیں کامیاب آکشن میں شرکت پر مبارکباد پیش کی گئی۔
FGEHA انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ سرمایہ کاروں کے ساتھ باہمی اعتماد، شفافیت اور تعاون کے اصولوں کو مزید مضبوط بناتے ہوئے انہیں بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *