Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خواتین کی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیبلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ہفتوں میں 50 اشتہاری اور 279 مفرور گرفتارچشمہ پل دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا، میر سلیم احمد کھوسہقلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دوبندی میں تین روز سے چھاپے جاریکوئٹہ میں کھلی کچہری، شہریوں نے مسائل پیش کردیے، ڈپٹی کمشنر کے فوری احکاماتبلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 35 مراکز پر جرمانے، 47 کو اصلاحی نوٹس، دودھ میں پانی اور پاؤڈر کی ملاوٹ بھی پکڑی گئیدکی انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا، ولی محمد نورزئیبلوچستان کے کلاس فور ملازمین کی ون اسٹیپ ہائر اپ گریڈیشن منظورمہر النساء جمالی کی کتاب ’’قصہ ایک باندی کا‘‘ایک ادبی اور سماجی احساس کی داستانعوامی خدمات ہماری سیاست کی اولین ترجیح ہیں ، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہریخواتین کی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیبلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ہفتوں میں 50 اشتہاری اور 279 مفرور گرفتارچشمہ پل دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا، میر سلیم احمد کھوسہقلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دوبندی میں تین روز سے چھاپے جاریکوئٹہ میں کھلی کچہری، شہریوں نے مسائل پیش کردیے، ڈپٹی کمشنر کے فوری احکاماتبلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 35 مراکز پر جرمانے، 47 کو اصلاحی نوٹس، دودھ میں پانی اور پاؤڈر کی ملاوٹ بھی پکڑی گئیدکی انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا، ولی محمد نورزئیبلوچستان کے کلاس فور ملازمین کی ون اسٹیپ ہائر اپ گریڈیشن منظورمہر النساء جمالی کی کتاب ’’قصہ ایک باندی کا‘‘ایک ادبی اور سماجی احساس کی داستانعوامی خدمات ہماری سیاست کی اولین ترجیح ہیں ، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

محنت کش خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا، چوہدری سالک حسین

وفاقی وزیر کا لیبر کمپلیکس فیز ٹو ٹیکسلا کی تقریبِ سنگِ بنیاد سے خطاب، منصوبہ 110 کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے 24 ماہ سے پہلے مکمل ہوگا

ٹیکسلا: وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود، ان کے حقوق کا تحفظ اور ان کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ مزدور کی عزت، پاکستان کی عزت ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار لیبر کمپلیکس فیز ٹو، ٹیکسلا کی تقریبِ سنگِ بنیاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل احمد ملک، رکن صوبائی اسمبلی محسن ایوب خان، سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی ملک عمر فاروق، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ (ق) غلام مصطفیٰ ملک، صدر فیڈرل کیپٹل رضوان صادق، صدر خیبر پختونخوا انتخاب خان چمکنی، بورڈ ممبران، اعلیٰ حکام اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔۔

انہوں نے بتایا کہ لیبر کمپلیکس فیز ٹو کی مجموعی منظور شدہ لاگت 110 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے اور منصوبہ 24 ماہ سے پہلے مکمل کیا جائے گا۔ اس کے تحت لڑکوں اور لڑکیوں کے ہائی اسکول، جونیئر پرائمری اسکول، مسجد اور منی مارکیٹ تعمیر کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ لیبر کمپلیکس ٹیکسلا میں پہلے ہی 504 فلیٹس تعمیر کیے جا چکے ہیں، جن پر 131 کروڑ 40 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ ان میں سے 70 فلیٹس پاکستان آرڈیننس فیکٹریز، واہ کینٹ کے شہداء کے لیے مختص کیے گئے تھے۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ان فلیٹس کو جلد محنت کش خاندانوں کے حوالے کرنا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ وزارتوں اور حکام کے ساتھ رابطہ جاری ہے، تاکہ ضروری کارروائی مکمل کرکے فلیٹس کی چابیاں مستحق خاندانوں کے حوالے کی جا سکیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس عمل کو آئندہ چند ہفتوں میں آگے بڑھانے کے لیے مؤثر پیش رفت ہوگی۔

وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں اور عوامی خدمت کو اقتدار کا بنیادی مقصد تصور کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کو یہ سوچ کر کام نہیں کرنا چاہیے کہ اگلی بار وزارت یا کوئی اور عہدہ ملنے پر عوام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، بلکہ ہر دن کو قیمتی سمجھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہییں۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار مستقل نہیں ہوتا، اس لیے جو موقع عوام کی خدمت کے لیے میسر آئے، اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ اگر کسی ایک ضرورت مند کی مشکل حل ہو جائے اور کسی ایک مستحق کی دعا مل جائے تو یہ بھی بڑی کامیابی ہے۔
چوہدری سالک حسین نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ منصوبے میں تعمیراتی معیار، شفافیت اور مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب محنت کش خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *