Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ مجبوری مگر ملک و قوم کے بہترین مفاد میں کیا گیا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ مجبوری کے تحت مگر ملک و قوم کے بہترین مفاد میں کیا گیا۔ دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں اور وفاقی حکومت صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن تعاون اور وسائل فراہم کرنے کو تیار ہے۔

گوجرانوالہ میں بیرسٹر محمود بشیر ورک کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے سابق وزرائے اعلیٰ سے متعدد ملاقاتوں میں انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ وفاقی حکومت صوبے کے عوام کی بہتری کے لیے تعاون کرنے کو تیار ہے، تاہم ان کے بقول صوبائی قیادت نے اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ افغانستان سے دہشت گردی دوبارہ شروع ہونے کے بعد سکیورٹی چیلنجز میں اضافہ ہوا۔ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو وسائل، انتظامی تعاون اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے کی پیشکش کی تاکہ دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کیا جا سکے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ عام شہری، خواتین اور بچے بھی دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) پر مشتمل کمیٹی نے مسلسل 48 گھنٹے مذاکرات کیے۔ مذاکرات کے دوران ایک مسودہ بھی تیار ہوا، جس میں احتجاج اور دھرنے کی کال واپس لینے پر اتفاق کیا گیا تھا، تاہم آخری مرحلے پر مزید وقت مانگے جانے کے باعث معاملات طے نہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں ترقی اور خوشحالی کے عمل کو متاثر ہونے سے بچانا چاہتی تھی، اس لیے خاموش تماشائی بن کر بیٹھنا ممکن نہیں تھا۔ وزیراعظم کے مطابق ایمرجنسی کا فیصلہ ملک کے بہترین مفاد میں کیا گیا اور انہیں امید ہے کہ اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے معاملات بہتر بنانے کے لیے قائم ایڈوائزری کونسل میں غیر سیاسی افراد کی اکثریت شامل ہے۔ وہ جلد صوبے کا دورہ کرکے متعلقہ امور پر اجلاس بھی کریں گے۔

معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف دینے کے لیے 75 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق موٹر سائیکلوں، رکشوں اور 800 سی سی گاڑیوں کے مالکان کے لیے جاری پروگرام سے تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ افراد فائدہ اٹھا چکے ہیں، جبکہ گھرانوں کے افراد کو شامل کیا جائے تو اس ریلیف سے تقریباً ساڑھے چھ کروڑ افراد بالواسطہ یا بلاواسطہ مستفید ہو رہے ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم نے بیرسٹر محمود بشیر ورک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم شفیق انسان اور مسلم لیگ (ن) کے وفادار رہنما تھے، ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *