Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

حکومت عوام کو ڈاکووں اور چوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ چکی ہے، قاری مہراللہ

جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر موانا قاری مہراللہ جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین سرپرست اعلیٰ شیخ الحدیث مولانا سراج الدین سنئیرنائب امیرمولانا محمد احمد حقانی ناٸب امیر مولانا شاہ محمد ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ حلیم شاہ مولانا خدائے نظر صاحب مولانا نعمت اللہ حریفال مولانا عبدالغفور کرخی مولانا رحمت اللہ حقانی مولانا مفتی عبدالناصرمینگل مولانا حافظ عبدالواحد ہاشمی صوباٸی سالار حاجی شیرجان کاکڑ نے دن دیہاڑے مشرقی باٸی پاس میں تاجر سےدوکروڑ ستر لاکھ روپے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوٸے کہا کہ حکومت نے عوام کو ڈاکٶوں اور چوروں کی رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔دن دیہاڑے شہر کے وسط میں ڈاکو دن دہاڑے شہریوں سے نقدی چھین کر باآسانی فرار ہو جاتے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مبینہ غفلت اور کمزور حکمت عملی کے باعث ڈاکو راج شدت اختیار کرتاجارہا ہے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دعوے کاغذوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ انتظامیہ امن و امان بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا نام ونشان تک نہیں۔ حکومت بیس گلیوں کی شہر میں عوام کو چوروں اور ڈاکووں سے تحفظ نہیں دے سکتے ہیں تو عوام کو اور کیا امن دے سکتے ہیں۔ دن دیہاڑے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے عوام کی عزتیں مال و جان سب کچھ داؤ پر لگ چکی ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکیتی اور جرائم سے عوام اضطراب اور بے چینی کی کیفیت سے دوچار ہے جرائم بڑھنے کی وجہ سے عوام مکمل طور پر غیر محفوظ ہے اور حکومت مجرموں کے جرم پر تماشائی بن چکے ہیں ڈکیتی اور بدامنی کا مسئلہ ذمہ داری اور سنجیدگی کیساتھ نہیں لیے رہا ہےحکومت عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کو ڈاکووں کی رحم وکرم پر چھوڑ دیا انہوں نے کہا کہ اربوں روپے امن وامان کے نام پر خرچ ہونے کے باوجود بدامنی، ڈکیتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے آئے روز بدامنی، ڈکیتی واقعات سے بلوچستان بلکہ کوئٹہ شہر نوگو ایریا بن چکے ہیں حکومت بلند بانگ دعوؤں سے اپنی ناکام کارکردگی کو نہیں چھپا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان اس واقعہ کا نوٹس لیے۔ بلوچستان کو مزید جنگلستان نہ بناٸے۔ چھینی گٸی رقم کو تاجروں کو واپس دلوا کر ڈاکوٶں کونشان عبرت بناٸے۔ حکومت عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے عوام کے جان ومال کی تحفظ حکومت کی اولین زمہ داری بنتی ہے امن وامان کے قیام کیلیے حکومت تمام وسائل کو بروئے کارلاٸے علاقوں میں پولیس کی گشت کو مؤثر بنایا جائے اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *