Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
تبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذفورسز کے ساتھ نہ کھڑی ہونے والی ہر سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی، رانا ثنا اللہدہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے، انہیں سخت جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشلبلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کے روشن مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، وزیراعلیٰ بلوچستانپیپلز پارٹی سکھر کے نائب صدر میر دادن خان کلجی کی تعزیتی ملاقاتیں، غمزدہ خاندانوں سے اظہارِ افسوسجامعہ لورالائی کے دفتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی سرگرمیوں کو ایچ ای سی کی باضابطہ منظوری، جامعہ میں خوشی کی تقریب کا انعقادوہ شہر جہاں مرنا قانونی طور پر منع ہےپاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن کمزور ہونے کا خدشہ، آئی ایم ایفٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کا عندیہ دے دیااستنبول میں پاکستان سمیت 7 ممالک کی اہم سفارتی بیٹھک، اسحاق ڈار شرکت کریں گےتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذفورسز کے ساتھ نہ کھڑی ہونے والی ہر سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی، رانا ثنا اللہدہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے، انہیں سخت جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشلبلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کے روشن مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، وزیراعلیٰ بلوچستانپیپلز پارٹی سکھر کے نائب صدر میر دادن خان کلجی کی تعزیتی ملاقاتیں، غمزدہ خاندانوں سے اظہارِ افسوسجامعہ لورالائی کے دفتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی سرگرمیوں کو ایچ ای سی کی باضابطہ منظوری، جامعہ میں خوشی کی تقریب کا انعقادوہ شہر جہاں مرنا قانونی طور پر منع ہےپاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن کمزور ہونے کا خدشہ، آئی ایم ایفٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کا عندیہ دے دیااستنبول میں پاکستان سمیت 7 ممالک کی اہم سفارتی بیٹھک، اسحاق ڈار شرکت کریں گے

ایم پی اے ملک طارق اعوان کی نومنتعین چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد فخرِ عالم سے ملاقات

ایم پی اے ملک طارق اعوان کی نومنتعین چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد فخرِ عالم سے ملاقات

عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد، پی کے 82 کی محرومیوں اور محکمہ صحت کی بہتری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک طارق اعوان نے خیبرپختونخوا کے نو تعینات چیف سیکرٹری ڈاکٹر محمد فخرِ عالم سے ملاقات کی اور انہیں اہم انتظامی عہدے کا چارج سنبھالنے پر دلی مبارک باد دی۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، حلقہ پی کے 82 کو درپیش مسائل، علاقے کی محرومیوں کے خاتمے، ترقیاتی ضروریات اور محکمہ صحت کی بہتری سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملک فہد طارق اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ملک طارق اعوان نے ڈاکٹر محمد فخرِ عالم کو چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں صوبے کے انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے، عوامی مسائل کے حل اور سرکاری محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مثبت اقدامات کیے جائیں گے۔ملاقات کے دوران ایم پی اے ملک طارق اعوان نے حلقہ پی کے 82 کے عوام کو درپیش مسائل اور علاقے کی بنیادی ضروریات سے چیف سیکرٹری کو آگاہ کیا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ حلقے کی محرومیوں کے خاتمے، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے، تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔اس موقع پر محکمہ صحت کی بہتری بھی گفتگو کا اہم موضوع رہی۔ ملک طارق اعوان نے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کو بہتر بنانے، مریضوں کو معیاری علاج فراہم کرنے، صحت کے شعبے میں موجود مسائل کے حل اور عوام کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کا شعبہ عوامی فلاح و بہبود سے براہِ راست وابستہ ہے، اس لیے اس شعبے کی بہتری اور سرکاری طبی اداروں کی کارکردگی میں اضافے کے لیے خصوصی توجہ ضروری ہے۔ملک طارق اعوان نے کہا کہ عوامی نمائندوں اور انتظامی افسران کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور باہمی تعاون کے ذریعے عوامی مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ صوبائی انتظامیہ عوامی فلاح، ترقیاتی ضروریات کی تکمیل اور حلقہ پی کے 82 سمیت صوبے کے مختلف علاقوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور توجہ دے گی۔ملاقات میں عوامی مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور محکمہ صحت سمیت اہم سرکاری شعبوں میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *