Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026منزلِ عقاب: خود کو بدلیں، نفرتوں کو مٹائیں، عوام کو جگائیںکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026منزلِ عقاب: خود کو بدلیں، نفرتوں کو مٹائیں، عوام کو جگائیںکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمی

پاکستان سعودی عرب کی سلامتی و خودمختاری کیلیے شانہ بشانہ کھڑا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کے خلاف حوثی حملوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق سعودی عرب کے نوتعینات سفیر ڈاکٹر راجح طامی البقمی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سعودی سفیر کا خیرمقدم کیا اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کے لیے موجودہ ادارہ جاتی نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

شہباز شریف نے سعودی عرب کے خلاف حوثی حملوں میں حالیہ اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا اور پاکستانی شہریوں سمیت متعدد بے گناہ افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے اس کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

وزیراعظم نے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے اور مشترکہ دفاعی تعاون کو دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات علاقائی امن اور سلامتی کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی طویل مدتی اقتصادی اور مالی معاونت پر شکریہ ادا کیا اور سعودی سفیر کے لیے نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے یقین دلایا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *