Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فورسز کے ساتھ نہ کھڑی ہونے والی ہر سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی، رانا ثنا اللہدہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے، انہیں سخت جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشلبلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کے روشن مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، وزیراعلیٰ بلوچستانپیپلز پارٹی سکھر کے نائب صدر میر دادن خان کلجی کی تعزیتی ملاقاتیں، غمزدہ خاندانوں سے اظہارِ افسوسجامعہ لورالائی کے دفتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی سرگرمیوں کو ایچ ای سی کی باضابطہ منظوری، جامعہ میں خوشی کی تقریب کا انعقادوہ شہر جہاں مرنا قانونی طور پر منع ہےپاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن کمزور ہونے کا خدشہ، آئی ایم ایفٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کا عندیہ دے دیااستنبول میں پاکستان سمیت 7 ممالک کی اہم سفارتی بیٹھک، اسحاق ڈار شرکت کریں گےدالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1 ریکارڈفورسز کے ساتھ نہ کھڑی ہونے والی ہر سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی، رانا ثنا اللہدہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے، انہیں سخت جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشلبلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کے روشن مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، وزیراعلیٰ بلوچستانپیپلز پارٹی سکھر کے نائب صدر میر دادن خان کلجی کی تعزیتی ملاقاتیں، غمزدہ خاندانوں سے اظہارِ افسوسجامعہ لورالائی کے دفتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی سرگرمیوں کو ایچ ای سی کی باضابطہ منظوری، جامعہ میں خوشی کی تقریب کا انعقادوہ شہر جہاں مرنا قانونی طور پر منع ہےپاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن کمزور ہونے کا خدشہ، آئی ایم ایفٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کا عندیہ دے دیااستنبول میں پاکستان سمیت 7 ممالک کی اہم سفارتی بیٹھک، اسحاق ڈار شرکت کریں گےدالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1 ریکارڈ

4 کروڑ لوگوں کی حکومت کو گرا کر خیبرپختونخوا کے ساتھ ظلم کیا گیا، محمود خان اچکزئی

پشاور: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے 4 کروڑ عوام کی حکومت گرا کر صوبے کے ساتھ ظلم کیا گیا، بندوق اور پیسے کے زور پر اقتدار پر قبضہ کیا گیا اور عوامی مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا گیا۔

پشاور ہائی کورٹ آمد کے موقع پر اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہونے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ وہ خیبرپختونخوا کے عوام کے دکھ درد میں شریک ہونے کے لیے اسلام آباد سے پشاور آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی نشان چھیننے، اسمبلی میں ارکان کو نکالنے اور قید کی سزائیں دینے جیسے اقدامات نے جمہوری نظام پر سوالات اٹھائے ہیں۔

محمود خان اچکزئی نے گورنر راج کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسائل کا حل طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات میں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام پالیسیاں منتخب پارلیمنٹ میں بنائی جائیں اور خیبرپختونخوا و بلوچستان کے وسائل پر وہاں کے عوام کے حقوق تسلیم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو بھی پاکستان کے ساتھ معاہدے کرتے وقت متعلقہ علاقوں کے عوام کی رائے کو اہمیت دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ معدنی وسائل اور قدرتی ذخائر پر مقامی آبادی کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔

اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں منتخب حکومتوں کے خاتمے پر تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی آپریشنز پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ متعدد آپریشنز کے باوجود صوبے میں امن قائم نہیں ہو سکا۔

اختر مینگل نے الزام عائد کیا کہ منتخب وزیر اعلیٰ کو اغوا کیا گیا، جبکہ کرپشن اور دیگر سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے بعض افراد کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے عوام کے حقوق اور سیاسی اختیار کا تحفظ ناگزیر ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *