Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹ؛ اقرار الحسن کی درخواستِ ضمانت مستردپختونخوا؛ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا مذاکرات میں علی امین گنڈاپور کی نمائندگی کا مطالبہسکینہ عبداللہ خان کی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ملاقات، بلوچستان کے مزدوروں کے مسائل پر گفتگواسسٹنٹ کمشنر وندر عارب وقار کا کنراج روڈ پر دورہ، دو غیر قانونی کریش پلانٹس سیلواشنگٹن مشرق وسطیٰ کے تحفظ کا ضامن نہیں، اپنی حفاظت خود کریں، امریکی سفیرایران سے مذاکرات نہیں ہو رہے، معاملہ جلد کسی نہ کسی صورت حل ہو جائے گا، امریکی صدر ٹرمپکراچی تباہ، 18 سال سے سندھ حکومت ناکام، نئے انتظامی یونٹس ناگزیر ہیں، وسیم اختروزیراعظم کی پشاورآمد؛ اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی سمیت سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظاماتڈیجیٹل سراب اور ڈوبتی خاندانی اقدارخیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال، ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او اختیارات تفویضریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹ؛ اقرار الحسن کی درخواستِ ضمانت مستردپختونخوا؛ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا مذاکرات میں علی امین گنڈاپور کی نمائندگی کا مطالبہسکینہ عبداللہ خان کی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ملاقات، بلوچستان کے مزدوروں کے مسائل پر گفتگواسسٹنٹ کمشنر وندر عارب وقار کا کنراج روڈ پر دورہ، دو غیر قانونی کریش پلانٹس سیلواشنگٹن مشرق وسطیٰ کے تحفظ کا ضامن نہیں، اپنی حفاظت خود کریں، امریکی سفیرایران سے مذاکرات نہیں ہو رہے، معاملہ جلد کسی نہ کسی صورت حل ہو جائے گا، امریکی صدر ٹرمپکراچی تباہ، 18 سال سے سندھ حکومت ناکام، نئے انتظامی یونٹس ناگزیر ہیں، وسیم اختروزیراعظم کی پشاورآمد؛ اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی سمیت سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظاماتڈیجیٹل سراب اور ڈوبتی خاندانی اقدارخیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال، ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او اختیارات تفویض

تحریک انصاف مثبت کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے، رانا ثنا

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اگر مثبت آئینی و قانونی کردار ادا کرنے پر آمادہ ہو تو اس کے ساتھ مذاکرات پر غور کیا جا سکتا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپوزیشن کے موجودہ طرزِ عمل سے خود تحریک انصاف کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی آئینی اور قانونی دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنے پر رضامند ہو جائے تو اس معاملے پر مزید غور کیا جا سکتا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے دورِ وزارتِ عظمیٰ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت انہوں نے اپوزیشن لیڈر سے ٹیلی فون پر رابطہ تک نہیں کیا تھا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف ایوان میں آمد پر اپوزیشن لیڈر سے مصافحہ اور گفتگو کرتے ہیں۔

عمران خان کی بہنوں کی نظربندی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کو بھی اس صورتِ حال پر دکھ ہے، تاہم ان کے بقول عمران خان کی بہنیں لانگ مارچ کے حوالے سے کیا گفتگو کرتی رہی تھیں، یہ سب جانتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی بہنوں کی جانب سے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کے بیانات دیے گئے تھے، جس کے باعث حالات قابو میں رکھنے کے لیے نظربندی ناگزیر ہو گئی۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر ہونے والی گفتگو پر بھی تنقید کی۔

وزیراعظم کے مشیر نے خبردار کیا کہ دہشت گردی کا فوری خاتمہ نہ کیا گیا اور قوم اس کے خلاف متحد نہ ہوئی تو ملک کے وجود کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی یکساں پالیسی ضروری ہے۔

بھارت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے الزام عائد کیا کہ بھارت پاکستان کے خلاف افغانستان میں ٹھکانے قائم کر چکا ہے اور پیسے دے کر پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔ ان کے مطابق خطے میں پاکستان کو سیکیورٹی فراہم کرنے والے ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *