Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بازار میں دوسرا روز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، مستقل و عارضی تجاوزات کا خاتمہ، کارروائی جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1952/20-10-2026وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا اسلام آباد سبزی و فروٹ منڈی کا دورہذوالفقار احمد چیمہ کی تین تازہ تصانیف کی تقریبِ پذیرائی، ممتاز دانشوروں اور نامور شخصیات کی شرکتعالمی رہنماؤں کی بے حسی اور عالمی قوانین کی بے بسیسردار نثار علی خان ہزارہ کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، کاشف حیدریخواتین کی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیبلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ہفتوں میں 50 اشتہاری اور 279 مفرور گرفتارچشمہ پل دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا، میر سلیم احمد کھوسہقلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دوبندی میں تین روز سے چھاپے جاریبازار میں دوسرا روز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، مستقل و عارضی تجاوزات کا خاتمہ، کارروائی جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1952/20-10-2026وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا اسلام آباد سبزی و فروٹ منڈی کا دورہذوالفقار احمد چیمہ کی تین تازہ تصانیف کی تقریبِ پذیرائی، ممتاز دانشوروں اور نامور شخصیات کی شرکتعالمی رہنماؤں کی بے حسی اور عالمی قوانین کی بے بسیسردار نثار علی خان ہزارہ کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، کاشف حیدریخواتین کی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیبلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ہفتوں میں 50 اشتہاری اور 279 مفرور گرفتارچشمہ پل دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا، میر سلیم احمد کھوسہقلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دوبندی میں تین روز سے چھاپے جاری

ٹرمپ نے ایران میں امریکی فوج اتارنے اور جوہری حملے کا امکان مسترد کر دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے اور امریکی زمینی فوج تعینات کرنے کے امکان کو مسترد کردیا ہے، تاہم امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پینٹاگون ایران کی توانائی تنصیبات اور جوہری مراکز کو نشانہ بنانے کے لیے نئے فوجی منصوبوں پر غور کرچکا ہے، جن میں امریکا کے طاقتور ترین غیر جوہری بم کے ممکنہ استعمال کا معاملہ بھی شامل ہے۔

نیوز میکس کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران میں امریکی زمینی فوج تعینات کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا اس معاملے پر روس اور چین کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج ایران کے خلاف ممکنہ نئے حملوں کے منصوبوں پر غور کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منصوبہ بندی سے واقف ذرائع نے بتایا کہ امریکی اسلحہ خانے میں موجود جی بی یو-43/بی میسیو آرڈیننس ایئر بلاسٹ (MOAB) کے ممکنہ استعمال پر بھی بات ہوئی ہے، جسے عام طور پر ’مدر آف آل بمز‘ کہا جاتا ہے۔ یہ امریکا کا انتہائی طاقتور غیر جوہری بم ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران کے خلاف اس بم کا استعمال خطے میں فوجی کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے اور امریکا و ایران کے درمیان محاذ آرائی میں شدت آنے کا خدشہ پیدا کرسکتا ہے۔

تاہم اس انتہائی طاقتور بم کے ممکنہ استعمال کے حوالے سے یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا اس سے کوئی اہم فوجی یا اسٹریٹجک مقصد حاصل کیا جاسکے گا اور کیا یہ جنگ کی صورتِ حال کو تبدیل کرنے میں مؤثر ثابت ہوگا۔

ٹرمپ کی جانب سے جوہری ہتھیاروں اور زمینی فوج کے استعمال کو مسترد کیے جانے کے باوجود، ایران کے خلاف ممکنہ امریکی فوجی کارروائیوں سے متعلق سامنے آنے والی اطلاعات خطے کی صورتِ حال اور واشنگٹن کی آئندہ حکمتِ عملی کے بارے میں سوالات پیدا کر رہی ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *