Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نئے صوبوں اور چھوٹے اضلاع کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، شاہد رندسرکاری نرخوں سے زائد آٹا بیچنے والے 8 بڑے ڈیلرز گرفتار، جیل منتقلوزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردیہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کرینگے: گورنر کے پیپی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہلسبیلہ میں مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمیگوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذبلوچستان میں نئے صوبوں اور چھوٹے اضلاع کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، شاہد رندسرکاری نرخوں سے زائد آٹا بیچنے والے 8 بڑے ڈیلرز گرفتار، جیل منتقلوزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردیہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کرینگے: گورنر کے پیپی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہلسبیلہ میں مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمیگوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذ

بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں، انہیں مواقع فراہم کرنا ہوں گے، عسکر خان

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان عسکر خان نے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کے فروغ اور ماضی کی کامیابیوں کی بحالی کے لیے سکولوں کی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا اونوجوان کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، جنہیں تربیت اور سہولیات فراہم کرکے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔وہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن، بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن، محکمہ تعلیم اور محکمہ کھیل کے اشتراک سے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ کے 25 سکولوں کے طلباءمیں ہاکی کٹس اور کھیلوں کا سامان تقسیم کرنا قومی کھیل کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ تاہم نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے معیاری کوچنگ، باقاعدہ تربیت، کھیلوں کی سہولیات اور مسلسل حوصلہ افزائی بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور ماضی میں اس کھیل میں حاصل ہونے والی کامیابیاں ہماری قومی تاریخ کا قابلِ فخر حصہ ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نئی نسل کو ہاکی کی جانب راغب کرکے سکولوں سے باصلاحیت کھلاڑی سامنے لائے جائیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے پی ایس او اور بلوچستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سید امین شاہ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت اور بلند حوصلہ ہیں۔ انہیں مناسب سہولیات اور مواقع فراہم کرکے قومی سطح کے کھلاڑی تیار کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، خود اعتمادی، برداشت اور ٹیم ورک کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔اسپیشل سیکرٹری محکمہ تعلیم بلوچستان رضوان قدیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے ساتھ کھیلوں کا فروغ طلباءکی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے ضروری ہے۔ سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے کر طلباء کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں۔مقررین نے ہاکی کے فروغ کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن، بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن، محکمہ تعلیم اور محکمہ کھیل کی مشترکہ کوششوں کو اہم قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور قومی کھیل کو فروغ دینے کے لیے ایسی کاوشیں جاری رہنی چاہئیں۔ تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس سجاد اسلم بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *