Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026منزلِ عقاب: خود کو بدلیں، نفرتوں کو مٹائیں، عوام کو جگائیںکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026منزلِ عقاب: خود کو بدلیں، نفرتوں کو مٹائیں، عوام کو جگائیںکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمی

خیبرپختونخوا میں امن کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر ہیں، محسن نقوی

پشاور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن کے قیام کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر ہیں، جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی اہلکاروں نے مشکل ترین ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کی امن و امان کی صورت حال، دہشت گردی کے خاتمے، سیکیورٹی اداروں کی استعداد کار بڑھانے اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں امن کی بحالی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر ہیں اور سیکیورٹی کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور ریاست کی جانب سے کیے گئے اعتماد کو کارکردگی کے ذریعے ثابت کرنا ہوگا۔ محدود وسائل کے باوجود صوبے میں ترقیاتی کاموں کے واضح نتائج سامنے آنے چاہئیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع کے عوام اب بھی آزادانہ نقل و حرکت سمیت بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ ان علاقوں کے لوگوں کو امن، خوشحالی اور بہتر ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل، تیل، گیس اور معدنیات سے مالا مال ہے، جہاں امن قائم ہونے سے سیاحت، سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ مل سکتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں اپنے پیاروں کے جنازوں میں شرکت کرنے والے مقامی شہریوں کی ہمت اور حوصلہ بھی قابلِ تحسین ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *