Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتیکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتی

ورکرز پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے، جمال شاہ کاکڑ کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات میں گفتگو تنظیمی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں ان کے چیمبر میں خصوصی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمال شاہ کاکڑ کا پرتپاک استقبال کیا اور بلوچستان میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں اور کارکنوں کے لیے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور شاباش دی۔جمال شاہ کاکڑ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی معاملات، پارٹی سرگرمیوں اور کارکنوں سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر سردار ایاز صادق نے بلوچستان میں پارٹی کارکنوں کے لیے پارٹی سیکرٹریٹ کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔ اس موقع پر جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ کارکن پارٹی کا بنیادی سرمایہ ہیں، ان کے مسائل کے حل اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پارٹی کارکنوں کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر رابطہ اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ تنظیمی امور میں صوبائی وزراء اور اراکین پارلیمان کو بھی مشاورت میں شامل کیا جائے گا تاکہ پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال تنظیمی ڈھانچے میں منظم کیا جاسکے۔اس موقع پر جمال شاہ کاکڑ نے سردار ایاز صادق کی جانب سے بلوچستان کے پارٹی کارکنوں کے مسائل کے حل کے لیے ذاتی دلچسپی لینے اور تعاون کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *