Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: طارق فضلیکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ ہونے کا امکانبڑھاپے کا فلسفہ، وہ پانچ سادہ خوشیاں جنہیں ہم جوانی میں بھول جاتے ہیںمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتوزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچکوئٹہ میں زور دار دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمینئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: طارق فضلیکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ ہونے کا امکانبڑھاپے کا فلسفہ، وہ پانچ سادہ خوشیاں جنہیں ہم جوانی میں بھول جاتے ہیںمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتوزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچکوئٹہ میں زور دار دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمینئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاری

غریب خاندانوں کے لیے بڑی خبر، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نیا سروے شروع

سیوی (نامہ نگار) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت نئے سروے اور مستحق خاندانوں کے اندراج کا عمل جاری ہے، جس میں بیوہ خواتین، مستحق خاندانوں اور کم آمدنی والے افراد کو سروے میں شامل کرکے شفاف اور میرٹ پر اندراج کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تفصیلات کے مطابق ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے صدر و بلوچستان میڈیا فورم کے مرکزی جنرل سیکریٹری میر اللہ داد رند اور ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے سینئر نائب صدر اللہ یار ڈومکی نے ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سیوی محمد آصف بگٹی سے ملاقات کی ملاقات کے دوران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جاری سروے مستحقین کے اندراج، بیوہ خواتین سمیت غریب اور نادار خاندانوں کو پروگرام میں شامل کرنے اور عوام کو درپیش مسائل سمیت مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سیوی محمد آصف بگٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سروے کا عمل جاری ہے اور اس کا بنیادی مقصد حقیقی مستحق خاندانوں کی نشاندہی کرکے انہیں سماجی تحفظ کے پروگرام میں شامل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ سروے کے دوران مستحق افراد کا اندراج شفاف طریقے سے کیا جا رہا ہے تاکہ کسی حقدار کا حق متاثر نہ ہو انہوں نے کہا کہ بیوہ خواتین غریب اور کم آمدنی والے خاندانوں سمیت دیگر مستحق افراد سروے کے عمل میں اپنی معلومات درست طور پر درج کروائیں تاکہ ان کا ڈیٹا میرٹ کی بنیاد پر جانچا جا سکے عوام سروے کے دوران درست معلومات اور ضروری دستاویزات فراہم کریں تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے محمد آصف بگٹی نے مزید کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مقصد ملک کے غریب اور مستحق طبقات کو مالی معاونت فراہم کرکے انہیں معاشی مشکلات سے نکالنے میں مدد دینا ہے اس لیے سروے کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے ملاقات کے دوران میر اللہ داد رند اور اللہ یار ڈومکی نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب اور مستحق خاندانوں کے لیے ایک اہم سماجی تحفظ کا پروگرام ہےانہوں نے مطالبہ کیا کہ سیوی سمیت دور دراز علاقوں کے مستحق افراد کو سروے اور رجسٹریشن کے حوالے سے مکمل سہولت فراہم کی جائے اور کسی بھی حقیقی مستحق کو معلومات کی کمی یا رہنمائی نہ ملنے کے باعث پروگرام کے فوائد سے محروم نہ رہنے دیا جائے انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ کی جانب سے مستحقین کے شفاف اندراج کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات تک حکومتی امداد کی بروقت رسائی یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *