Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نامور ادیب و شاعر اور ‘سسٹم’ کے ایڈیٹر انچیف ناظم نواب سے بلوچستان رائٹرز گلڈ کے وفد کی اہم ملاقاتکمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ چمن، انتظامی امور میں بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور صحت عامہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہضلع حب کے عوام، صنعتوں اور زرعی شعبے کو پانی کی منصفانہ اور پائیدار فراہمی یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کریں،ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خانچمن میں بلوچستان نارتھ، سندھ و بلوچستان باکسنگ چیمپئن شپ 2026ء کا انعقاد 28 سے 30 اکتوبر تک ہوگاTENDER NOTICE: DAB/AB NO.454/22-10-2026ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتنامور ادیب و شاعر اور ‘سسٹم’ کے ایڈیٹر انچیف ناظم نواب سے بلوچستان رائٹرز گلڈ کے وفد کی اہم ملاقاتکمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ چمن، انتظامی امور میں بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور صحت عامہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہضلع حب کے عوام، صنعتوں اور زرعی شعبے کو پانی کی منصفانہ اور پائیدار فراہمی یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کریں،ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خانچمن میں بلوچستان نارتھ، سندھ و بلوچستان باکسنگ چیمپئن شپ 2026ء کا انعقاد 28 سے 30 اکتوبر تک ہوگاTENDER NOTICE: DAB/AB NO.454/22-10-2026ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقات

ریلوے اسٹیشنز، ٹرینوں اور گڈز یارڈز کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا، منیر احمد شیخ

ڈی آئی جی ساؤتھ زون ریلوے پولیس کا روہڑی کا اہم دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ، ایس پی ریلوے سکھر کی کارکردگی کو سراہا گیا
سکھر (رپورٹ: اسلم سومرو) ڈی آئی جی ساؤتھ زون ریلوے پولیس منیر احمد شیخ نے ایس پی ریلوے سکھر ثناء الرحمن کے ہمراہ سکھر ڈویژن کا اہم دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے تھانہ ریلوے پولیس روہڑی اور ریلوے گڈز یارڈ (آر جی وائی) روہڑی کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کا مقصد ریلوے اسٹیشنز، ٹرینوں، گڈز یارڈز اور دیگر ریلوے تنصیبات کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ریلوے کی سرکاری املاک اور قیمتی مٹیریل کے تحفظ کو مزید یقینی بنانا تھا دورے کے دوران ڈی آئی جی ساؤتھ زون منیر احمد شیخ نے تھانہ ریلوے پولیس روہڑی پہنچ کر تھانے کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ریکارڈ، صفائی ستھرائی، سکیورٹی انتظامات اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے علاقے میں جرائم کی روک تھام، کرائم کنٹرول اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے حوالے سے ایس پی ریلوے سکھر ثناء الرحمن کی نگرانی میں جاری اقدامات اور پولیس افسران و جوانوں کی کارکردگی کو سراہا ڈی آئی جی نے اس امر کو بھی قابلِ تعریف قرار دیا کہ ایس پی ریلوے سکھر ثناء الرحمن کی جانب سے ریلوے اسٹیشنز، ٹرینوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ ریلوے املاک کے تحفظ، جرائم کی روک تھام اور پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیوں کی مؤثر نگرانی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
بعد ازاں ڈی آئی جی ساؤتھ زون نے ریلوے گڈز یارڈ (آر جی وائی) روہڑی کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ریلوے کے قیمتی مٹیریل، سرکاری املاک اور گڈز یارڈ کی سکیورٹی کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ریلوے مٹیریل کی چوری کی روک تھام اور گڈز یارڈ میں سخت نگرانی کے انتظامات پر ایس پی ریلوے سکھر ثناء الرحمن، ایس ایچ او روہڑی اور انچارج آر جی وائی محمد عارف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اس موقع پر افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ زون منیر احمد شیخ نے واضح ہدایات جاری کیں کہ ریلوے مٹیریل کی چوری میں ملوث عناصر، گداگروں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنز، ٹرینوں، گڈز یارڈز اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ مسافروں کے جان و مال کا تحفظ، ریلوے کی قیمتی املاک کی حفاظت اور جرائم پیشہ عناصر کی مؤثر نگرانی ریلوے پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے۔ تمام افسران و جوان اپنی ڈیوٹی پوری ذمہ داری، فرض شناسی اور چوکس رہتے ہوئے انجام دیں۔
منیر احمد شیخ نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فرض شناس افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاہم فرائض میں غفلت، سستی یا لاپرواہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت احتساب عمل میں لایا جائے گا۔ دورے کے اختتام پر انہوں نے ایس پی ریلوے سکھر ثناء الرحمن کو سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے، جرائم کی روک تھام اور ریلوے املاک کے تحفظ کے لیے جاری اقدامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *