Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتیکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتی

بلوچستان کے اراکین اسمبلی کی ہر فورم پر تذلیل افسوسناک ہے، بی این پی

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ بلوچستان کے اراکین اسمبلی کو ہر فورم پر تذلیل اور بے عزتی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گزشتہ روز ایک رکن اسمبلی نے اسمبلی فلور پر اپنے پاسپورٹ کے معاملے پر معذرت کی، حالانکہ جس شخص یا افسر کی جانب سے ان کا پاسپورٹ ای سی ایل میں شامل کیا گیا، اسے وضاحت اور معذرت کرنی چاہیے تھی‘یہ با ت انہوں نے اپنے جاری کرتے ہوئے کیا ساجد ترین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے رکن کو ایئرپورٹ پر روکنے اور ان کے پاسپورٹ کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ معاملے کی اصل وجہ اور ذمہ داری کا تعین کرنے کے بجائے رکن اسمبلی کو ہی اسمبلی کے فلور پر معافی مانگنے پر مجبور ہونا پڑا۔ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ منتخب اراکین اسمبلی عوام کے ووٹ سے ایوان میں پہنچتے ہیں اور ان کے ساتھ کسی بھی معاملے میں آئین، قانون اور پارلیمانی وقار کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے۔ اگر کسی رکن اسمبلی کے خلاف کوئی قانونی یا انتظامی کارروائی کی جاتی ہے تو اس کی وجوہات اور شواہد بھی واضح کیے جانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی رکن اسمبلی کا نام ای سی ایل یا کسی دیگر فہرست میں شامل کیا گیا تھا تو اس کا قانونی جواز اور ذمہ دار ادارے کو اس بارے میں ایوان اور متعلقہ رکن کو وضاحت دینی چاہیے تھی۔ منتخب نمائندوں کی تذلیل اور ان کے ساتھ ناروا سلوک کا تاثر پیدا ہونا جمہوری اداروں کے وقار کے لیے بھی مناسب نہیں۔ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلوچستان پہلے ہی مختلف مسائل اور مشکلات سے دوچار ہے، ایسے میں اگر عوام کے منتخب نمائندوں کو بھی عزت اور وقار کے ساتھ کام کرنے کا ماحول فراہم نہیں کیا جائے گا تو اس کے اثرات براہ راست عوام پر مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب منتخب اراکین کی عزت و تکریم متاثر ہوگی تو عام شہری کے حقوق اور عزت کا تحفظ بھی ایک بڑا سوال بن جائے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل وضاحت سامنے لائی جائے، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور آئندہ بلوچستان کے منتخب اراکین اسمبلی کے ساتھ آئین و قانون کے مطابق باوقار طرز عمل یقینی بنایا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *