Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مند میں مینا مجید کے بھائی اورنگزیب مجید کے مبینہ اغوا کی تصدیق، وزیر داخلہ ضیا لانگو بھی بول پڑےایران امریکا کشیدگی کے دوران عاصم منیر تہران پہنچ گئے، پاکستان کا اہم سفارتی قدمحب میں صفائی کی ناقص صورتحال پر ڈپٹی کمشنر برہم، افسران کو فوری بہتری کا حکممذہب بھی، سیاست بھی اور کاروبار بھی!کوئٹہ میں صفائی کی ابتر صورتحال پر جمعیت علماء اسلام کا اظہارِ تشویش، ہنگامی صفائی مہم چلانے کا مطالبہاسسٹنٹ کمشنر حب کا سرکاری اسکول اور امتحانی مرکز کا اچانک دورہبلوچستان میں ایک سال کے دوران 60 ہزار سے زائد آپریشنز کیے گئے، حمزہ شفقاتبواسیر کا لیزر علاج، کم تکلیف اور جلد صحت یابی ممکن ہے، ڈاکٹر نور خان وزیرکان کن مزدوروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہزمینداروں کو پانی کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں آنے دیں گے، محمد یار مگسیمند میں مینا مجید کے بھائی اورنگزیب مجید کے مبینہ اغوا کی تصدیق، وزیر داخلہ ضیا لانگو بھی بول پڑےایران امریکا کشیدگی کے دوران عاصم منیر تہران پہنچ گئے، پاکستان کا اہم سفارتی قدمحب میں صفائی کی ناقص صورتحال پر ڈپٹی کمشنر برہم، افسران کو فوری بہتری کا حکممذہب بھی، سیاست بھی اور کاروبار بھی!کوئٹہ میں صفائی کی ابتر صورتحال پر جمعیت علماء اسلام کا اظہارِ تشویش، ہنگامی صفائی مہم چلانے کا مطالبہاسسٹنٹ کمشنر حب کا سرکاری اسکول اور امتحانی مرکز کا اچانک دورہبلوچستان میں ایک سال کے دوران 60 ہزار سے زائد آپریشنز کیے گئے، حمزہ شفقاتبواسیر کا لیزر علاج، کم تکلیف اور جلد صحت یابی ممکن ہے، ڈاکٹر نور خان وزیرکان کن مزدوروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہزمینداروں کو پانی کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں آنے دیں گے، محمد یار مگسی

مکہ دفاعی معاہدہ: پاک فوج کے دستے سعودی عرب میں موجود ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت پاکستانی فوجی دستے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر سے جب مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستانی فوج کی سعودی عرب میں تعیناتی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں تعینات ہیں اور مختلف شعبوں میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 5 اکتوبر کو مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی (ایس پی ڈی سی) کا ہنگامی اجلاس ہوا تھا۔

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کی تھی۔

اسی اجلاس میں سعودی عرب کے دفاع کے لیے متفقہ فوجی دستوں اور دفاعی صلاحیتوں کی فوری تعیناتی کے اقدامات پر اتفاق کیا گیا تھا جب کہ پاکستان کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو تین سال کے لیے مکہ دفاعی اتحاد کا پہلا سیکریٹری جنرل بھی مقرر کیا گیا تھا۔

ریاض میں ہونے والے اجلاس کے بعد ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ مکہ دفاعی اتحاد نے سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ یمن کے تنازع کے پُرامن حل کے لیے سفارتی راستوں پر بھی تفصیلی غور کیا۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے رواں سال 7 اگست کو ’معاہدہ مکہ‘ پر دستخط کیے تھے، جسے بعد ازاں ’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا نام دیا گیا تھا۔ معاہدے کے تحت تینوں ممالک نے اس اصول پر اتفاق کیا تھا کہ کسی ایک ملک کے خلاف ہونے والے حملے کو تینوں ممالک کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *