Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بازار میں دوسرا روز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، مستقل و عارضی تجاوزات کا خاتمہ، کارروائی جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1952/20-10-2026وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا اسلام آباد سبزی و فروٹ منڈی کا دورہذوالفقار احمد چیمہ کی تین تازہ تصانیف کی تقریبِ پذیرائی، ممتاز دانشوروں اور نامور شخصیات کی شرکتعالمی رہنماؤں کی بے حسی اور عالمی قوانین کی بے بسیسردار نثار علی خان ہزارہ کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، کاشف حیدریخواتین کی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیبلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ہفتوں میں 50 اشتہاری اور 279 مفرور گرفتارچشمہ پل دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا، میر سلیم احمد کھوسہقلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دوبندی میں تین روز سے چھاپے جاریبازار میں دوسرا روز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، مستقل و عارضی تجاوزات کا خاتمہ، کارروائی جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1952/20-10-2026وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا اسلام آباد سبزی و فروٹ منڈی کا دورہذوالفقار احمد چیمہ کی تین تازہ تصانیف کی تقریبِ پذیرائی، ممتاز دانشوروں اور نامور شخصیات کی شرکتعالمی رہنماؤں کی بے حسی اور عالمی قوانین کی بے بسیسردار نثار علی خان ہزارہ کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، کاشف حیدریخواتین کی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیبلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ہفتوں میں 50 اشتہاری اور 279 مفرور گرفتارچشمہ پل دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا، میر سلیم احمد کھوسہقلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دوبندی میں تین روز سے چھاپے جاری

گرل ایمپاورمنٹ فورم میں بچیوں کو مالی معاملات اور جدید علوم کی تربیت دی گئی

سیوی(نامہ نگار)پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن بلوچستان برانچ کوئٹہ کے زیرِ اہتمام گرل ایمپاورمنٹ فورم کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں بچیوں کو مالی معاملات، بچوں کے حقوق، سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی سمیت مختلف اہم شعبوں میں معلومات، آگاہی اور عملی تربیت فراہم کی گئی فورم کے دوران منی میٹرز (Money Matters)، چائلڈ رائٹس ایڈووکیسی (Child Rights Advocacy) اور STEM کے تین اہم بیجز کے تحت شرکاء کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں اور تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا گیا تقریب سے پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن بلوچستان برانچ کی صدر بیگم عظمت حسن بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرل گائیڈز کا مقصد بچیوں کو صرف تعلیمی معلومات فراہم کرنا نہیں بلکہ انہیں خوداعتماد، باصلاحیت اور ذمہ دار شہری بنانا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی بچیاں مستقبل کی معمار ہیں، انہیں عملی تربیت اور فیصلہ سازی کی صلاحیتیں فراہم کرکے معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے تقریب کی مہمانِ خصوصی صوبائی وزیرِ تعلیم بلوچستان اور چیف گائیڈ گرل گائیڈز بلوچستان محترمہ راحیلہ حمید خان درانی تھیں۔ انہوں نے پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن بلوچستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچیوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم اور تربیت فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ فورم کے دوران حاصل کیے گئے علم اور تجربات کو اپنی عملی زندگی میں بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر صبیہ بلوچ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن زلیخہ کریم، ایگزیکٹو ممبر عائشہ ودود، یونیسف کے فوکل پرسن شیراز علی سمیت دیگر معزز شخصیات اور شرکاء بھی موجود تھے تقریب کے اختتام پر فورم میں شریک بچیوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ شرکاء نے گرل ایمپاورمنٹ فورم کو اپنی صلاحیتوں میں اضافے، خوداعتمادی اور عملی زندگی کے لیے مفید تجربات حاصل کرنے کا اہم ذریعہ قرار دیا تقریب کے اختتام پر پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے بچیوں کی تعلیم، تربیت اور کردار سازی کے لیے جاری کاوشوں کو سراہا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *