Banner
Daily Sahafat Quetta
September 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئیٹیکس اسکیم میں حکومتی نیک نیتی کا مثبت جواب نہیں دیا گیا، چیئرمین ایف بی آرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئیٹیکس اسکیم میں حکومتی نیک نیتی کا مثبت جواب نہیں دیا گیا، چیئرمین ایف بی آر

چمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری

ضلع چمن سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر چمن کی زیرِ صدارت کھلی کچہری، عوامی مسائل کے بروقت حل کی ہدایات* ضلع چمن میں عوامی مسائل کے براہِ راست ازالے، گورننس میں بہتری اور ترقیاتی امور کا جائزہ لینے کے لیے آج ڈی سی کمپلیکس اسمبلی ہال چمن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی اور ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے مشترکہ طور پر کی۔کھلی کچہری میں ضلع چمن کے قبائلی عمائدین، علمائے کرام، قومی مشران، معززینِ علاقہ اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں نے نادرا، بجلی، بے روزگاری صفائی ستھرائی کے مو¿ثر نظام کے لیے گلیوں، نالیوں اور سڑکوں کی باقاعدگی سے صفائی، گندے اور کھڑے پانی کی بروقت نکاسی، کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے اور گلی محلوں میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت خصوصاً ہسپتالوں اور دیگر عوامی مقامات کے اطراف صفائی ستھرائی کے حوالےسے تاکہ گندگی، بدبو اور آلودگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے اور دیگر مختلف عوامی، انتظامی، ترقیاتی اور بنیادی سہولیات سے متعلق اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز براہِ راست سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر چمن کے سامنے پیش کیں۔سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر چمن نے شرکاءکے مسائل اور شکایات توجہ اور تحمل کے ساتھ براہِ راست سنیں اور موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران کو متعدد امور کے فوری حل اور ضروری اقدامات کے لیے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ حکام ہر ممکن طور پر شہریوں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں۔کھلی کچہری کے دوران BSDI اسکیم سمیت ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں، بنیادی سہولیات کی فراہمی، شہری مسائل اور دیگر اہم انتظامی امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ محکموں کے افسران نے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق جاری اقدامات اور پیش رفت سے اجلاس کو آگاہ کیا۔سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ عوام اور انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطے کے ذریعے مسائل کے حل کو مزید مو¿ثر بنایا جا سکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کھلی کچہری میں عوام کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل اور درخواستوں پر فوری اور ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کی جائے اور جن امور کا تعلق ضلعی انتظامیہ یا متعلقہ محکموں سے ہے، انہیں مقررہ مدت میں نمٹانے کے لیے مو¿ثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ، پولیس، چمن اسکاو¿ٹس، مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ کھلی کچہری میں عوام کی بھرپور شرکت اس امر کی عکاس رہی کہ عوامی رابطہ، شفاف طرزِ حکمرانی اور مسائل کے بروقت حل کے لیے مو¿ثر رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *