Banner
Daily Sahafat Quetta
September 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئیٹیکس اسکیم میں حکومتی نیک نیتی کا مثبت جواب نہیں دیا گیا، چیئرمین ایف بی آرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئیٹیکس اسکیم میں حکومتی نیک نیتی کا مثبت جواب نہیں دیا گیا، چیئرمین ایف بی آر

پی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئی

پشاور، 30 ستمبر 2026: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اگر 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کے دوران کوئی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری مارچ کی کال دینے والوں پر ہوگی، تاہم وہ خود لانگ مارچ میں ضرور شرکت کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وہ لانگ مارچ کے مخالف نہیں اور اپنی تجویز پارٹی قیادت کے سامنے رکھ چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ 4 اکتوبر کو ہونے والے لانگ مارچ میں شرکت کریں گے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ 26 نومبر 2024 کے واقعات سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق اگر اس وقت 24 نومبر کو مذاکرات ہوجاتے تو صورتحال مختلف ہوسکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی پارٹی کے وفادار تھے اور آج بھی ہیں۔ اگر پارٹی ان کے خلاف کوئی کارروائی کرنا چاہتی ہے تو وہ اس کا فیصلہ کرسکتی ہے، تاہم ان کا موقف پارٹی کے سامنے بطور تجویز موجود ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے لیے 4 اکتوبر کی تاریخ برقرار رکھی ہے، جبکہ پارٹی کی جانب سے ارکان اسمبلی اور کارکنوں کو تیاری کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *