Banner
Daily Sahafat Quetta
September 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئیایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئی

دنیا پر قابض خفیہ سازشی ٹولوں کی نایاب سازشیں

 

محمدنسیم رنزوریار

دنیا پر قابض خفیہ سازشی ٹولوں کی نایاب سازشیں

قارئین کرام، دنیا کی تاریخ کا اگر غیر جانبدارانہ مطالعہ کیا جائے تو یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہوتی ہے کہ عالمی منظرنامے کے پیچھے کچھ خفیہ، نایاب اور انتہائی منظم سازشی ٹولے صدیوں سے سرگرم ہیں جو بظاہر نظر نہیں آتے لیکن دنیا کے سیاسی، معاشی اور نظریاتی نظام کو اپنے مفاد کے مطابق ڈھالتے رہتے ہیں۔ یہ کوئی خیالی کہانی نہیں بلکہ ٹھوس تاریخی ثبوتوں اور دستاویزات پر مبنی حقیقت ہے۔ تاریخ کا پہلا بڑا منظم سازشی گروہ فراعنہ مصر کا طبقہ تھا جس نے مذہب کو ریاست کے ذریعے کنٹرول کر کے عوام کو اپنا غلام بنائے رکھا۔ اس کے بعد بابل کی خفیہ مجلسیں اور رومی سلطنت کے اندر قائم خفیہ سینیٹ نے دنیا کو غلامی کے ایک نئے نظام سے روشناس کرایا۔ لیکن جدید دور میں اس سازش کی سب سے منظم شکل اٹھارویں صدی میں سامنے آئی جب یکم مئی 1776 کو جرمنی کے شہر انگولسٹڈ میں ایڈم وائشاپٹ نامی پروفیسر نے الومیناٹی نامی خفیہ تنظیم کی بنیاد رکھی۔ اس تنظیم کا مقصد بظاہر روشن خیالی تھا لیکن اس کے خفیہ دستاویزات جو بعد میں باویریا حکومت نے ضبط کیں، سے ثابت ہوا کہ اس کا اصل ہدف تمام بادشاہتوں اور مذاہب کو ختم کر کے ایک عالمی شیطانی حکومت قائم کرنا تھا۔ یہی وہ نظریہ ہے جسے آج نیو ورلڈ آرڈر کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد فری میسن تحریک نے اس سازش کو عالمی سطح پر پھیلایا۔ فری میسن کی علامت آنکھ اور پرکار آج امریکی ڈالر پر بھی موجود ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ٹولہ کس قدر طاقتور ہے۔ امریکی مورخ جم مارس نے اپنی کتاب رول آف سیکرٹ سوسائٹیز میں واضح ثبوت دیے ہیں کہ امریکہ کے بانیوں میں سے کئی فری میسن تھے اور انہوں نے امریکہ کی بنیاد اسی خفیہ ایجنڈے پر رکھی۔ 1913 میں امریکہ میں فیڈرل ریزرو بینک کا قیام اس سازش کی سب سے بڑی معاشی مثال ہے۔ چند یہودی بینکار خاندانوں جن میں روتھ شیلڈ اور راک فیلر خاندان سرفہرست ہیں، نے امریکی کانگریس کو دھوکے سے ایک ایسا قانون پاس کروایا جس کے تحت ڈالر چھاپنے کا اختیار حکومت سے لے کر نجی بینکوں کو دے دیا گیا۔ اس دن سے لے کر آج تک پوری دنیا کی معیشت سود پر مبنی اسی نظام کی غلام ہے۔ یہ اتفاق نہیں کہ پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے بعد اقوام متحدہ، عالمی بینک اور آئی ایم ایف جیسے ادارے اسی ٹولے نے بنائے تاکہ ملکوں کو قرضوں کے جال میں پھنسا کر ان کی خودمختاری ختم کی جا سکے۔ تاریخ کی سب سے حیران کن اور عجیب و غریب سازش 11 ستمبر 2001 کا واقعہ ہے جس کی آڑ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کا نعرہ لگا کر افغانستان اور عراق پر قبضہ کیا گیا، لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا اور مشرق وسطی کے نقشے کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔ امریکی انجینئرز اور سائنسدانوں کی تنظیم آرکیٹیکٹس فار ٹروتھ نے سائنسی ثبوتوں سے ثابت کیا ہے کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی عمارتیں جہاز ٹکرانے سے نہیں بلکہ اندر سے کنٹرولڈ دھماکے سے گرائی گئیں۔ یہی سازشی ٹولے آج میڈیا، ہالی ووڈ، سوشل میڈیا اور تعلیمی نصاب کے ذریعے نوجوان نسل کے ذہنوں پر قبضہ کر رہے ہیں۔ وہ فحاشی، بے حیائی، الحاد اور خاندانی نظام کی تباہی کو ماڈرنزم اور آزادی کے نام پر پھیلا رہے ہیں تاکہ انسان کو اس کی روحانی جڑوں سے کاٹ دیا جائے۔ وہ مصنوعی ذہانت، کلائمیٹ چینج اور وبائی امراض جیسے بیانیوں کو بھی اپنے عالمی کنٹرول کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ اس کا حل صرف اور صرف علم، تحقیق اور اتحاد میں ہے۔ جب تک مسلمان اور دنیا کی مظلوم اقوام قرآن و سنت کی روشنی میں ان سازشوں کو نہیں سمجھیں گی اور اپنی معیشت، میڈیا اور تعلیم کو ان کے چنگل سے آزاد نہیں کریں گی، اس وقت تک یہ خفیہ ٹولے اسی طرح دنیا کو اپنے اشاروں پر نچاتے رہیں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *