Banner
Daily Sahafat Quetta
October 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سنگجانی جلسہ کیس؛ زرتاج گل اور عمر ایوب کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایتدہشتگردوں کی مالی معاونت؛ ملزمان کو 18، 18 سال قید، کروڑوں روپے جرمانےڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گےلورالائی میں صحت عامہ کا اہم اجلاس، بیماریوں کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی پر زورفکری یلغار سے ڈیجیٹل وار تکخیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ آج اہم آئینی مشاورت متوقعملک میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون موجود نہیں، پی ٹی اے کا عدالت میں جواببھرم باقی رہنے دیں2300 ارب کے ٹیکس بریک دیے، نجی شعبہ معاشی ترقی کی قیادت کرے، وزیراعظمسنگجانی جلسہ کیس؛ زرتاج گل اور عمر ایوب کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایتدہشتگردوں کی مالی معاونت؛ ملزمان کو 18، 18 سال قید، کروڑوں روپے جرمانےڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گےلورالائی میں صحت عامہ کا اہم اجلاس، بیماریوں کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی پر زورفکری یلغار سے ڈیجیٹل وار تکخیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ آج اہم آئینی مشاورت متوقعملک میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون موجود نہیں، پی ٹی اے کا عدالت میں جواببھرم باقی رہنے دیں2300 ارب کے ٹیکس بریک دیے، نجی شعبہ معاشی ترقی کی قیادت کرے، وزیراعظم

میجر جنرل فیصل نصیر نے نیکٹا میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد، 30 ستمبر 2026: نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے نئے نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل فیصل نصیر نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

وفاقی حکومت نے حال ہی میں اہم اداروں میں مختلف تبادلوں اور تعیناتیوں کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت میجر جنرل فیصل نصیر کو 3 سال کے لیے نیکٹا کا نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے محمد ریاض الدین خان کو اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔

وفاقی سیکریٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان کے کنٹریکٹ میں 4 ستمبر 2026 سے ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے، جبکہ جوائنٹ سیکریٹری وزیراعظم آفس جہانگیر مشتاق کی تعیناتی میں بھی ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس گریڈ 20 کے نوید احمد نثار خواجہ کی خدمات فرنٹیئر کانسٹیبلری کے حوالے کردی گئی ہیں، جبکہ گریڈ 20 کے محمد کریم خان کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کردی گئی ہیں۔

اسی طرح پولیس سروس گریڈ 19 کے احسن سیف اللہ کی خدمات پنجاب کے حوالے کردی گئی ہیں، جبکہ گریڈ 20 کے عمران جاوید کی بیرون ملک 14 روزہ رخصت بھی منظور کرلی گئی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *