Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بازار میں دوسرا روز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، مستقل و عارضی تجاوزات کا خاتمہ، کارروائی جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1952/20-10-2026وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا اسلام آباد سبزی و فروٹ منڈی کا دورہذوالفقار احمد چیمہ کی تین تازہ تصانیف کی تقریبِ پذیرائی، ممتاز دانشوروں اور نامور شخصیات کی شرکتعالمی رہنماؤں کی بے حسی اور عالمی قوانین کی بے بسیسردار نثار علی خان ہزارہ کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، کاشف حیدریخواتین کی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیبلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ہفتوں میں 50 اشتہاری اور 279 مفرور گرفتارچشمہ پل دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا، میر سلیم احمد کھوسہقلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دوبندی میں تین روز سے چھاپے جاریبازار میں دوسرا روز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، مستقل و عارضی تجاوزات کا خاتمہ، کارروائی جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1952/20-10-2026وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا اسلام آباد سبزی و فروٹ منڈی کا دورہذوالفقار احمد چیمہ کی تین تازہ تصانیف کی تقریبِ پذیرائی، ممتاز دانشوروں اور نامور شخصیات کی شرکتعالمی رہنماؤں کی بے حسی اور عالمی قوانین کی بے بسیسردار نثار علی خان ہزارہ کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، کاشف حیدریخواتین کی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیبلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ہفتوں میں 50 اشتہاری اور 279 مفرور گرفتارچشمہ پل دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا، میر سلیم احمد کھوسہقلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دوبندی میں تین روز سے چھاپے جاری

ہم امن چاہتے ہیں تاہم پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے نہیں دے سکتے، عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، تاہم پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ سندھ طاس معاہدہ خطے میں امن اور استحکام کا اہم ذریعہ ہے۔

اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے تاریخی، قانونی اور تذویراتی پہلوؤں پر مبنی رپورٹ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ طے شدہ بین الاقوامی معاہدوں پر عملدرآمد متعلقہ فریقین کی ذمہ داری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بین الاقوامی معاہدوں کو یکطرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق اپنا مؤقف سفارتی سطح پر عالمی برادری کے سامنے پیش کیا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پانی پاکستان کے عوام کی زندگی، زراعت اور معیشت سے براہ راست منسلک ہے، اس لیے پانی کی فراہمی میں رکاوٹ خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین معاملہ بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے اپنا قانونی مؤقف واضح طور پر پیش کیا ہے۔ ہیگ میں قائم ثالثی عدالت نے بھی حالیہ فیصلے میں قرار دیا کہ معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں کیا جا سکتا، تاہم بھارت نے عدالت کے فیصلے کو مسترد کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، لیکن پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ تقریب میں سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان اور آبی ماہرین بھی شریک تھے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *