Banner
Daily Sahafat Quetta
September 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئیایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئی

دل کے امراض سے بچاؤ کیلئے روزانہ ورزش اور واک معمول بنائیں، ماہرین

سکھر (رپورٹ: اسلم سومرو) سندھ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز (SICVD) سکھر کے زیرِ اہتمام دل کے امراض کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی ریلی اور خصوصی آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہر امراضِ قلب، ڈاکٹرز، طبی عملے اور اسپتال کے اسٹاف نے شرکت کی آگاہی ریلی کی قیادت SICVD سکھر کے ایڈمنسٹریٹر بھرت مہراج، ڈاکٹر جاوید شیخ، ڈاکٹر عرفان وگھیو، ڈاکٹر نوید اور خادم حسین چانڈیو نے کی۔ شرکاء نے اسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور شہریوں کو دل کے امراض سے بچاؤ، صحت مند طرزِ زندگی اپنانے اور بروقت طبی معائنے کی اہمیت سے آگاہ کیا اس موقع پر ماہر ڈاکٹرز نے کہا کہ دل کے امراض سے بچاؤ کے لیے روزانہ ورزش اور واک کو معمول کا حصہ بنایا جائے، متوازن غذا استعمال کی جائے اور چکنائی سمیت غیر صحت بخش غذاؤں سے پرہیز کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران سکھر میں 72 ہزار مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا ڈاکٹرز نے عوام پر زور دیا کہ دل کے امراض کی ممکنہ علامات کو نظرانداز نہ کیا جائے اور بروقت مستند ماہرِ طب سے رجوع کیا جائے، تاکہ بیماری کی بروقت تشخیص اور علاج ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ آگاہی ریلی کا مقصد شہریوں میں دل کی صحت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *