Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملک میر وائس خان کاسی کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانیشمیم سومرو سندھ کے سروں، لفظوں اور احساسات کی شاعرہدل کے امراض سے بچاؤ کیلئے روزانہ ورزش اور واک معمول بنائیں، ماہرینسکھر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار، 3470 گرام چرس برآمدنیشنل بینک گنداواہ کی بحالی کیلئے اقدامات جاری ہیں، منیجر محمد حیات مینگلنادرا انچارج گنداخہ اختر علی جمالی کی خدمات قابلِ تعریف، دور دراز علاقوں سے آنے والے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی جاریٹی ٹی سی کالونی گوادر کے رہائشی حنیف کا لاپتہ بہن ثمینہ سے متعلق بیان، کسی بھی تنظیم سے ممکنہ وابستگی سے خاندان کی لاتعلقیٹی ٹی سی کالونی گوادر کے رہائشی سید محمد کا اپنی لاپتہ بیٹی حفصہ سے لاتعلقی کا اظہارشہریوں کو نکاسی آب کے مسائل سے نجات دلانا اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر جاوید جمالیمیر رحمت صالح بلوچ کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں، سرفراز بگٹیوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملک میر وائس خان کاسی کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانیشمیم سومرو سندھ کے سروں، لفظوں اور احساسات کی شاعرہدل کے امراض سے بچاؤ کیلئے روزانہ ورزش اور واک معمول بنائیں، ماہرینسکھر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار، 3470 گرام چرس برآمدنیشنل بینک گنداواہ کی بحالی کیلئے اقدامات جاری ہیں، منیجر محمد حیات مینگلنادرا انچارج گنداخہ اختر علی جمالی کی خدمات قابلِ تعریف، دور دراز علاقوں سے آنے والے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی جاریٹی ٹی سی کالونی گوادر کے رہائشی حنیف کا لاپتہ بہن ثمینہ سے متعلق بیان، کسی بھی تنظیم سے ممکنہ وابستگی سے خاندان کی لاتعلقیٹی ٹی سی کالونی گوادر کے رہائشی سید محمد کا اپنی لاپتہ بیٹی حفصہ سے لاتعلقی کا اظہارشہریوں کو نکاسی آب کے مسائل سے نجات دلانا اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر جاوید جمالیمیر رحمت صالح بلوچ کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ میں میٹرو ٹرین چل پڑی، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بڑا اعلان کردیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پہلی جناح پیپلز میٹرو ٹرین سروس کے افتتاح کے موقع پر بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کے لیے مفت سفری سہولت فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میٹرو ٹرین سروس کو مستقبل میں دو ٹرینوں تک وسعت دی جائے گی جبکہ سروس کو پشین، بوستان اور مستونگ تک توسیع دینے کے لیے بھی اقدامات کئے جائیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی کے ہمراہ منگل کو یہاں جناح پیپلز میٹرو ٹرین سروس کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزیر ریلویز نے منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی کی اور میٹرو ٹرین کے پہلے آزمائشی سفر میں بھی شرکت کی۔ تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی سمیت صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، چیئرمین پاکستان ریلویز، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور اعلیٰ اعلیٰ حکام اور سیاسی جماعتوں کے نمائندگان بھی موجود تھے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی اس تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے نمائندگان کی شرکت اس امر کی عکاس ہے کہ یہ بلوچستان کے عوام کے لیے ایک مشترکہ اور عوامی نوعیت کا منصوبہ ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جناح پیپلز میٹرو ٹرین سروس بلوچستان میں اپنی نوعیت کی پہلی میٹرو ٹرین سروس ہے جس کا مقصد شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور کم لاگت سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس منصوبے سے عام آدمی، مزدور، طلبہ اور پیشہ ور افراد سب سے زیادہ مستفید ہوں گے انہوں نے کہا کہ منصوبے کے حوالے سے ابتدائی طور پر چین سے انجن اور بوگیاں درآمد کرنے کی تجویز تھی، جس پر 50 سے 60 ارب روپے لاگت آنا تھی اور اس کی تکمیل کے لیے تین سے چار سال درکار ہوتے تاہم وفاقی وزیر ریلویز کی تجویز پر پاکستان ریلویز سے ہی نئے انجن اور بوگیاں تیار کروانے کا فیصلہ کیا گیا جس سے نہ صرف وقت اور وسائل کی بچت ہوئی بلکہ ملکی ادارے کی استعداد سے بھی استفادہ کیا گیا۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان اس سروس کو دو ٹرینوں تک وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے تاکہ اگلے سال تک دونوں اطراف سے ٹرینیں چلائی جا سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ بوستان انڈسٹریل اسٹیٹ تک ریلوے ٹریک کی ترقی پر کام پہلے ہی شروع کیا جا چکا ہے جبکہ مستقبل میں میٹرو ٹرین سروس کو پشین اور بوستان سے مستونگ تک توسیع دینے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے وزیر اعلیٰ نے منصوبے کی تکمیل میں تعاون پر وزیراعظم محمد شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، فرنٹیئر کور بلوچستان اور دیگر متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی پلان اور ریلوے ٹریک کی تکمیل میں متعلقہ اداروں کے تعاون سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا انہوں نے کہا کہ اگست کے دوران بعض رکاوٹوں کے باعث منصوبے میں معمولی تاخیر ہوئی تاہم ان مشکلات پر قابو پا لیا گیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی ترقی اور سہولت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور صوبے کے عام آدمی کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جناح پیپلز میٹرو ٹرین سروس بلوچستان کے عوام کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے جس کا کریڈٹ بلوچستان کے عوام، بیوروکریسی، پارلیمانی نمائندگان، صوبائی کابینہ، پاکستان ریلویز اور تمام سیاسی جماعتوں کے تعاون کو جاتا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اعلان کیا کہ بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کے لیے جناح پیپلز میٹرو ٹرین سروس میں سفر مکمل طور پر مفت ہوگا جبکہ دیگر شہریوں کے لیے بھی کرایے رعایتی اور عام آدمی کی استطاعت کے مطابق سبسڈائزڈ ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے منصوبے پر عمل درآمد اور پیش رفت میں تیزی پر چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی کاوشوں کو بھی سراہا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں تاہم ریاست کے خلاف طاقت کے استعمال اور بندوق کے ذریعے کسی نظریے کو مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *