Banner
Daily Sahafat Quetta
September 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: سٹی سب ڈویژن میں گرانفروشی کے خلاف کارروائی، 11 افراد گرفتارہنگامی حالات میں ریسکیو 1122 کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، کمشنر سائرہ عطاءبلوچستان میں عالمی یومِ سیاحت 2026 کی تقریب، سیاحتی امکانات، ثقافت اور علاقائی تعاون پر زورڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان کیلئے سعودی سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینمطالبات تسلیم نہ ہوئے تو سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے، آل پارٹیز مسلم باغپرائس کنٹرول اور ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، مہراللہ بادینیسرکاری ملازمتوں کی مبینہ خرید و فروخت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی ایک ماہ بعد بھی غیر فعالدور دراز علاقوں کے عوام کو بھی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، بخت محمد کاکڑاپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کا نیدرلینڈکے سفارت خانے کا دورہنواز شریف کے نام انٹرنیشنل سول ایوارڈ منسوب کرنا قابلِ تحسین اقدام ہے، جعفر مندوخیلکوئٹہ: سٹی سب ڈویژن میں گرانفروشی کے خلاف کارروائی، 11 افراد گرفتارہنگامی حالات میں ریسکیو 1122 کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، کمشنر سائرہ عطاءبلوچستان میں عالمی یومِ سیاحت 2026 کی تقریب، سیاحتی امکانات، ثقافت اور علاقائی تعاون پر زورڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان کیلئے سعودی سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینمطالبات تسلیم نہ ہوئے تو سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے، آل پارٹیز مسلم باغپرائس کنٹرول اور ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، مہراللہ بادینیسرکاری ملازمتوں کی مبینہ خرید و فروخت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی ایک ماہ بعد بھی غیر فعالدور دراز علاقوں کے عوام کو بھی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، بخت محمد کاکڑاپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کا نیدرلینڈکے سفارت خانے کا دورہنواز شریف کے نام انٹرنیشنل سول ایوارڈ منسوب کرنا قابلِ تحسین اقدام ہے، جعفر مندوخیل

ملک سنگین معاشی و سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، حکومت مسائل حل کرے، مولانا عبدالقادر لونی

جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے امیر مرکزیہ مولانا عبدالقادر لونی نے کہا کہ ملک اس وقت سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، لیکن حکومت ان حقیقی مسائل کو حل کرنے کے بجائے سیاسی مخالفین پر تنقید اور الزامات کی تراشی میں وقت اور وسائل ضائع کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کا اپنے نااہلی اور ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈالنا مسائل کا حل نہیں بلکہ اس سے بداعتمادی اور خلیج میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت کی “انانیت اور ہٹ دھرمی” کی وجہ سے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔ آئینی و قانونی راستوں کو مسدود کرنے، دھمکیوں اور انتظامی طاقت کے استعمال سے سیاسی اشتعال انگیزی جنم لے رہی ہے، جس کے براہ راست اثرات ملکی معیشت اور عام آدمی کی زندگی پر منفی انداز میں مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کا بنیادی ستون آئینی حدود کی پاسداری ہے۔جب تک آئین پر من و عن عمل در آمد نہیں ہوگا، معاشرے میں امن، عدل اور استحکام قائم نہیں ہو سکتا۔​ملکی سلامتی، بقا اور ترقی صرف اور صرف آئین کی بالادستی اور مضبوط جمہوریت میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مسلسل تصادم اور محاذ آرائی کی پالیسی سے جمہوریت اور ملکی سیاست کامستقبل گہرے بحران سے دوچار ہو چکا ہے کہ جب بھی ریاست کے اندر سیاسی تصادم اور اداروں یا فریقین کے درمیان ٹکراؤ ہوا، اس کا خمیازہ کسی ایک طبقے کو نہیں بلکہ پوری قوم کو بھگتنا پڑا رہاہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *