Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کی انتظامی تقسیم اور مسائل کا حلنوشکی واقعہ انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے،پروفیسر حلیم صادق27 ستمبر کا لانگ مارچ سیاست کا رخ بدل دےگا،سید صادق آغاوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدمپانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، وزیراعظماسپتال کی تعمیر پر تنازع ، ہنگو میں جے یو آئی کے سابق تحصیل ناظم سمیت 3 افراد قتلطوفانی بارش سے راولپنڈی، اسلام آباد کے کئی علاقے زیر آب، 2 افراد جاں بحقبیرسٹر افتخار علی گیلانی کا وزیر اعظم منتخب ہونا خوش آئند ہے،اکرام الدینانٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 2 جماعتیں ڈی لسٹ کردیںعالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے دام گر گئے: فی تولہ قیمت کہاں تک آن پہنچی؟بلوچستان کی انتظامی تقسیم اور مسائل کا حلنوشکی واقعہ انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے،پروفیسر حلیم صادق27 ستمبر کا لانگ مارچ سیاست کا رخ بدل دےگا،سید صادق آغاوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدمپانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، وزیراعظماسپتال کی تعمیر پر تنازع ، ہنگو میں جے یو آئی کے سابق تحصیل ناظم سمیت 3 افراد قتلطوفانی بارش سے راولپنڈی، اسلام آباد کے کئی علاقے زیر آب، 2 افراد جاں بحقبیرسٹر افتخار علی گیلانی کا وزیر اعظم منتخب ہونا خوش آئند ہے،اکرام الدینانٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 2 جماعتیں ڈی لسٹ کردیںعالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے دام گر گئے: فی تولہ قیمت کہاں تک آن پہنچی؟

پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، وزیراعظم

بشکیک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی خطے کی زندگی اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، اس لیے اسے سیاسی مقاصد یا کسی ملک پر دباؤ ڈالنے کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایس سی او عالمی امن، استحکام اور علاقائی تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے، جبکہ تنظیم کے قیام کے 25 سال مکمل ہونا ایک اہم سنگ میل ہے۔

وزیراعظم نے ایس سی او کی ترقیاتی حکمت عملی 2035 پر مؤثر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایس سی او ترقیاتی بینک کا قیام علاقائی معاشی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی ایس سی او چیئرمین شپ کے دوران توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صحت، ثقافت اور کھیل کے شعبوں کو ترجیح دے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا، جبکہ علاقائی رابطہ کاری اب محض انتخاب نہیں بلکہ اسٹریٹجک ضرورت بن چکی ہے۔ ایس سی او خطے میں تین ارب سے زائد افراد کی نمائندگی کرتا ہے، جس کے باعث باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تنازعات کے پرامن حل اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر یقین رکھتا ہے۔ پاکستان نے حالیہ علاقائی بحران کے دوران امن کے لیے مؤثر کردار ادا کیا اور آئندہ بھی خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں مکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، تاہم یہ معاہدہ کسی ملک یا ریاست کے خلاف نہیں ہے۔

غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہاں جاری انسانی المیہ ناقابل تصور مصائب کا باعث بن رہا ہے۔ عالمی برادری کو فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کا احترام کرنا چاہیے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ کا ذکر کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دی ہیں، جبکہ ملکی معیشت کو 150 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، تاہم افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جا سکتا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) علاقائی معیشتوں کو بحیرہ عرب سے جوڑنے کا اہم ذریعہ ہے۔ پاکستان علاقائی ریل، سڑک اور توانائی کے منصوبوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور علاقائی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *