Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
27 ستمبر کا لانگ مارچ سیاست کا رخ بدل دےگا،سید صادق آغاوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدمپانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، وزیراعظماسپتال کی تعمیر پر تنازع ، ہنگو میں جے یو آئی کے سابق تحصیل ناظم سمیت 3 افراد قتلطوفانی بارش سے راولپنڈی، اسلام آباد کے کئی علاقے زیر آب، 2 افراد جاں بحقبیرسٹر افتخار علی گیلانی کا وزیر اعظم منتخب ہونا خوش آئند ہے،اکرام الدینانٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 2 جماعتیں ڈی لسٹ کردیںعالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے دام گر گئے: فی تولہ قیمت کہاں تک آن پہنچی؟’’اقبال کا فن: نورِ تحقیق کے آئینے میں‘‘ نئے زاویۂ نظر سے ایک جامع تعارفلاہور ہائیکورٹ کا خلع، حق مہر، جہیز اور گھر کی ملکیت سے متعلق اہم فیصلہ جاری27 ستمبر کا لانگ مارچ سیاست کا رخ بدل دےگا،سید صادق آغاوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدمپانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، وزیراعظماسپتال کی تعمیر پر تنازع ، ہنگو میں جے یو آئی کے سابق تحصیل ناظم سمیت 3 افراد قتلطوفانی بارش سے راولپنڈی، اسلام آباد کے کئی علاقے زیر آب، 2 افراد جاں بحقبیرسٹر افتخار علی گیلانی کا وزیر اعظم منتخب ہونا خوش آئند ہے،اکرام الدینانٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 2 جماعتیں ڈی لسٹ کردیںعالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے دام گر گئے: فی تولہ قیمت کہاں تک آن پہنچی؟’’اقبال کا فن: نورِ تحقیق کے آئینے میں‘‘ نئے زاویۂ نظر سے ایک جامع تعارفلاہور ہائیکورٹ کا خلع، حق مہر، جہیز اور گھر کی ملکیت سے متعلق اہم فیصلہ جاری

طوفانی بارش سے راولپنڈی، اسلام آباد کے کئی علاقے زیر آب، 2 افراد جاں بحق

اسلام آباد: راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث متعدد علاقے زیر آب آگئے، سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوا جبکہ مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

شدید بارش کے پیش نظر راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور تمام اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا، جبکہ اسلام آباد کے متعدد تعلیمی ادارے بھی بند کرکے آن لائن کلاسز کا انتظام کیا گیا۔

بارش کے باعث اسلام آباد ایکسپریس وے، مری روڈ، ترامڑی روڈ اور ڈبل روڈ سمیت کئی اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا۔ آریہ محلہ، غوری ٹاؤن، اصغر مال اسکیم، ڈھوک کالا خان، صادق آباد، وارث خان اور ای الیون کے مختلف علاقوں میں بھی پانی داخل ہوگیا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.90 فٹ تک پہنچنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے۔

راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق نالہ لئی کے کیچمنٹ ایریا میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ صفدر آباد میں 4 نمبر چونگی کے قریب نالہ لئی کا پانی کناروں سے باہر آگیا، جس کے باعث متعدد گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں اور پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا۔

بارش کے باعث اسلام آباد ایکسپریس وے پر راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک بھی مکمل طور پر رک گئی جبکہ مختلف سڑکوں اور گلیوں میں گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں۔

راولپنڈی کی فوڈ اسٹریٹ سمیت کئی علاقوں میں پانی جمع ہے اور متعدد مقامات سے تاحال نکاسی آب کا عمل مکمل نہیں ہوسکا۔ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *