Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

وزیراعظم کی زیر صدارت گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان اور گوگل کے درمیان ڈیجیٹل تبدیلی، آئی ٹی برآمدات اور جدت کے فروغ کے لیے اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت پاکستان میں ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ، آئی ٹی شعبے کی ترقی اور نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کے لیے تعاون بڑھایا جائے گا۔

معاہدے کے مطابق گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس پروگرام کو مزید وسعت دی جائے گی، جبکہ 2026 کے دوران پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ سرٹیفکیٹس فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

تقریب میں پاکستانی طلبہ کو جدید مصنوعی ذہانت کے ٹولز تک رسائی دینے پر بھی اتفاق کیا گیا، جس کے تحت طلبہ کو گوگل اے آئی پلس اور جیمنی سمیت جدید اے آئی سہولیات تک ایک سال کے لیے مفت رسائی فراہم کی جائے گی۔

اس موقع پر اسلام آباد میں اے آئی سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام، موبائل ایپلی کیشنز، گیمنگ انڈسٹری، ڈیجیٹل ادائیگیوں اور ای کامرس کے فروغ کے لیے تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اور ڈیجیٹل معیشت کو 2030 تک 30 ارب ڈالر تک لے جانے کے لیے حکومت، گوگل اور دیگر اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ٹاسک فورس بھی قائم کی جائے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *