Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

لاہور ٹاؤن ہال میں میلاد النبی ﷺ کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس


لاہور ٹاؤن ہال میں میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں اور تقریبات کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت کمشنر لاہور نعمان احمد نے کی۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور سمیت متعلقہ تمام سرکاری اداروں کے افسران اور میلاد النبی ﷺ کی مرکزی و دیگر کمیٹیوں کے ناظمین نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا۔

اجلاس کے دوران میلاد النبی ﷺ کی تقریبات اور جلوسوں کے انتظامات کے حوالے سے تمام ناظمین نے اپنی اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں۔ مرکزی کمیٹی تقریبات کے صدر ملک پرویز ربانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریلوے اسٹیشن سے نکلنے والا جلوس لاہور کا تقریباً 50 سالہ قدیم جلوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کی سرپرستی اور بہترین انتظامات قابلِ تحسین ہیں۔

ملک پرویز ربانی نے کہا کہ ہماری دلی خواہش ہے کہ تمام کمیٹیوں کے ناظمین اور جلوسوں کو خوش آمدید کہا جائے، جلوسوں کا جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا جائے، روشنیوں کا مناسب انتظام کیا جائے، دودھ اور شربت کی سبیلیں لگائی جائیں اور لنگر کا وسیع پیمانے پر انتظام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھی اس حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی جاتی رہی ہیں، امید ہے کہ اس سال بھی 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے لیے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں شریک تمام ناظمین نے ملک پرویز ربانی کی تجاویز کی بھرپور تائید کی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

اجلاس میں مرکزی کمیٹی کے چیئرمین معین الحق علوی، چیف آرگنائزر ایم آئی رضا چوہدری، سپریم کونسل کے وائس چیئرمین اسلم لودی، طالب حسین رضوی، نائب صدر مفتی محمد علی نوری، مفتی محمد عمران، حافظ محمد رؤف، میاں مجتبیٰ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پیر سید غلام محی الدین، مرکزی نائب صدر ایم شعیب مغل سمیت کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔

کمشنر لاہور نعمان احمد نے میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں اور تقریبات کے حوالے سے تمام ضروری انتظامات مکمل کرنے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی، افواجِ پاکستان اور ملک و قوم کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شرکاء کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *