Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

انسانیت کی خدمت ہی مہذب اور پرامن معاشرے کی پہچان ہے، سردار فیصل خان جمالی

گنداخہ:( نامہ نگار فریداحمد) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما و صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار فیصل خان جمالی نے عالمی یومِ انسانیت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت، دکھی انسانوں کی مدد، ہمدردی، اخوت، بھائی چارے اور رواداری ہی ایک مہذب، پرامن اور فلاحی معاشرے کی بنیادی پہچان ہے۔ انسانیت کی عظمت کا تقاضا ہے کہ رنگ، نسل، زبان، علاقہ اور مذہب سے بالاتر ہوکر ہر انسان کے ساتھ عزت، احترام، مساوات اور ہمدردی کا برتاؤ کیا جائے،انہوں نے کہا کہ عالمی یومِ انسانیت صرف ایک دن منانے کا نام نہیں بلکہ انسان دوستی کے جذبے کو عملی زندگی میں اپنانے اور دکھی انسانیت کی خدمت کے عزم کی تجدید کا موقع ہے۔ قدرتی آفات، جنگوں، غربت، بھوک اور دیگر مشکلات سے متاثرہ انسانوں کی مدد کرنا پوری عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔سردار فیصل خان جمالی نے کہا کہ مشکل اور آزمائش کی گھڑی میں بے سہارا، مستحق اور ضرورت مند افراد کا ساتھ دینا ایک عظیم انسانی فریضہ ہے۔ معاشرے کے کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ، انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کی مشکلات کے ازالے کے لیے عملی اقدامات ہی ایک حقیقی فلاحی معاشرے کی بنیاد رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو نفرت، انتہا پسندی، تعصب اور عدم برداشت کے بجائے امن، محبت، برداشت، رواداری اور باہمی احترام کی اشد ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی نئی نسل کو بھی انسانیت، اخوت اور خدمتِ خلق کا درس دینا ہوگا تاکہ ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیا جاسکے جہاں ہر فرد کو بلاامتیاز عزت، تحفظ اور بنیادی حقوق حاصل ہوں،صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشرتی اور اسلامی اقدار میں انسانیت کی خدمت کو ہمیشہ مرکزی حیثیت حاصل رہی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اردگرد موجود مستحق، غریب، بیمار، بے سہارا اور مشکلات میں گھرے افراد کی بھرپور مدد کریں اور خدمتِ انسانیت کو اپنی اجتماعی زندگی کا مستقل حصہ بنائیں۔ عالمی یومِ انسانیت ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ انسانیت کی خدمت ہی دراصل امن، خوشحالی اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *