Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

کوئٹہ میں بجلی، گیس اور بدامنی نے عوام کو عذاب میں مبتلا کر دیا، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ( )
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، سرپرستِ اعلیٰ مفتی محمد روزی خان، مولانا حفیظ اللہ، مولانا محمد سلیمان، حافظ دوست محمد مینگل، مولانا عبدالبصیر، حافظ رشید احمد، حاجی محمد شاہ لالا، مفتی نیک محمد فاروقی اور حاجی نعمت اللہ اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر اور گردونواح میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، گیس کمپنی کے نخروں اور ڈراموں سے عوام تنگ آ چکے ہیں ۔ امن و امان کی صورتحال ناقص ہے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے سامنے پولیس بے بس ہے۔انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود بجلی کی بار بار بندش سے گھریلو صارفین، طلبہ، تاجر، صنعت کار اور کاروباری طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے جبکہ گیس کی عدم دستیابی اور کم پریشر کے باعث شہریوں کو گھریلو ضروریات پوری کرنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں مگر متعلقہ ادارے عوامی مشکلات کا ازالہ کرنے کے بجائے طفل تسلیوں، وعدوں اور عذر تراشیوں سے کام لے رہے ہیں، بجلی اور گیس کی فراہمی کسی حکومت یا ادارے کا احسان نہیں بلکہ عوام کا بنیادی حق ہے، حکومت اور متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو بلا تعطل بنیادی سہولیات فراہم کریں، رہنماؤں نے کہا کہ کوئٹہ میں بدامنی، چوری ڈکیتی، منشیات فروشی، ٹریفک کے مسائل، تجاوزات اور دیگر جرائم میں اضافے نے پہلے ہی شہریوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے جبکہ انتظامیہ کی کمزور گرفت اور حکومتی رٹ کے فقدان کے باعث جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں اور انتظامیہ کو اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *