Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

ماں کا دودھ بچوں کی صحت اور قوتِ مدافعت کے لیے قدرتی تحفظ ہے، ماہرین


لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں )ماں کا دودھ بچوں کی صحت اور قوتِ مدافعت کے لیے قدرتی تحفظ ہے، لورالائی: بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ محکمہ صحت، حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام اور یونیسف کے تعاون سے ڈائریکٹر نیوٹریشن ڈاکٹر نعیم خان زرکون کی خصوصی ہدایت پر لورالائی کالج آف نرسنگ میں ماں کے دودھ کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے قائمقام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شا ہ زمان حمزہ زئی ،ہیڈ آف چلڈرن وارڈ ڈاکٹر حنیف دمڑ ،اے ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی محیب اللہ کاکڑ ،ایس او ایم این سی ایچ پروگرام محمد عثمان موسی خیل اور پرنسپل کالج آف نرسنگ میڈیم سکینہ کاکڑ ، ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوارڈنیٹر نقیب اللہ ناصر اور سیفٹی آفیسر بلوچستان فوڈ اتھارٹی شہزاد ناصر نے کہا کہ ماں کے لیے دورانِ حمل متوازن خوراک کا استعمال، ٹی ٹی ویکسینیشن اور کسی بھی طبی پیچیدگی کی صورت میں بروقت طبی عملے سے رجوع کرنا ضروری ہے، جس سے ماں اور بچے کی صحت بہتر رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچے کی پیدائش کے فوراً بعد اور پہلے چھ ماہ تک صرف ماں کا دودھ پلانا بچے کی ذہنی و جسمانی نشوونما اور قوتِ مدافعت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ماں کا دودھ بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں قدرتی حفاظتی کردار ادا کرتا ہے۔
مقررین نے کہا کہ ماں اور بچے کی شرحِ اموات میں کمی کے لیے شعور و آگاہی، بروقت ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔ ماں کا دودھ بچے کی صحت، نشوونما اور بیماریوں کے خلاف مدافعت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مصنوعی دودھ وقتی طور پر بچے کی بھوک مٹا سکتا ہے، تاہم ماں کے دودھ میں موجود قدرتی غذائی اجزا اور حفاظتی خصوصیات بچے کی بہتر نشوونما اور صحت کے لیے نہایت اہم ہیں۔ اس لیے ماؤں کو بچوں کو ابتدائی چھ ماہ تک صرف اپنا دودھ پلانے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ ماں اور بچے دونوں کے لیے متوازن خوراک ضروری ہے، تاہم مہنگائی، غربت اور قدرتی آفات کے باعث بعض خاندان غذائی کمی کا شکار ہیں۔ نوشکی میں غذائی کمی کے باعث بچوں میں لاغر پن، قد کی مناسب نشوونما نہ ہونا اور دیگر صحت کے مسائل سامنے آ رہے ہیں، جن پر قابو پانے کے لیے معاشرتی رویوں میں مثبت تبدیلی اور مؤثر آگاہی ناگزیر ہے۔
سمینار میں ایل ایچ ڈبلیو ٹیموں، بینظیر پروگرام کے مراکز، نیوٹریشن پروگرام کے او ٹی پی سینٹرز اور نرسزز ہیلتھ کیئر پروائڈر ڈاکٹرز ڈویژنل پولیو آفیسر ڈاکٹر حنیف لونی ،ویکسنیٹرز ایم این ای آفیسر سید رفیع اللہ شاہ ،ڈی ایس وی گل نواز خان ناصر ،اے ڈی سی جنرل علی نواز جمالی اور دیگر نے شرکت کی ۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *