Banner
Daily Sahafat Quetta
September 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں شاندار واپسی؛ یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کرلیےپاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 خوارج ہلاک6 ستمبر: یومِ دفاع ایمان، شجاعت اور قومی فخر کا دنسرکاری ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے مؤثر نظام، غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہمومنہ اقبال ہراسگی کیس: لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر اور اہلیہ بے قصور قرارپیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاریکوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی جاں بحق ہوگئےتاترہ اچکزئی کی وارنٹ گرفتاری جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1181/2-9-2026سردار عطااللہ مینگل کی بلوچ قومی سیاست کیلئے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے، نیشنل پارٹیپاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں شاندار واپسی؛ یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کرلیےپاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 خوارج ہلاک6 ستمبر: یومِ دفاع ایمان، شجاعت اور قومی فخر کا دنسرکاری ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے مؤثر نظام، غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہمومنہ اقبال ہراسگی کیس: لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر اور اہلیہ بے قصور قرارپیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاریکوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی جاں بحق ہوگئےتاترہ اچکزئی کی وارنٹ گرفتاری جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1181/2-9-2026سردار عطااللہ مینگل کی بلوچ قومی سیاست کیلئے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے، نیشنل پارٹی

میر رضا قتل کیس؛ لاش ملنے سے ایمبولینس کی روانگی تک اہم تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی: میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ لاش ملنے کے مقام کے قریب مسجد پر نصب کیمرے کی سی سی ٹی وی فوٹیج تفتیشی حکام کو موصول ہوگئی، جس سے جائے وقوعہ پر پولیس اور ایمبولینس کی آمد سمیت اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق میر رضا کی لاش 29 جولائی کو صبح 11 بج کر 52 منٹ پر ایک مالی نے دیکھی، جس نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر دو پولیس اہلکار موٹرسائیکل پر جائے وقوعہ پہنچے، جس کے بعد پولیس موبائل بھی وہاں پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق ایمبولینس دوپہر 12 بج کر 50 منٹ پر جائے وقوعہ پہنچی، جبکہ لاش کو ایک بج کر 46 منٹ پر وہاں سے منتقل کیا گیا۔

تفتیشی حکام کے مطابق لاش ملنے کے بعد دو گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود کرائم سین یونٹ کے جائے وقوعہ پر نہ پہنچنے کے معاملے کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میر رضا کے لاپتہ ہونے سے ایک روز قبل 28 جولائی کو اسی مقام پر مالی نے پانی دیا تھا، تاہم اس وقت وہاں لاش موجود نہیں تھی۔

پولیس نے جائے وقوعہ اور اطراف کی جیوفینسنگ بھی مکمل کرلی ہے جبکہ مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تفتیشی ٹیمیں علاقے میں موجود افراد اور مشتبہ نقل و حرکت کا بھی جائزہ لے رہی ہیں تاکہ قتل کے محرکات اور ملزمان تک پہنچنے میں مدد مل سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *