Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچاسلام آباد: پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت کا ‘پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن’ کا امکانمہنگائی نے عوام کی معاشی سانسیں روک دی ہیں، مولانا قاری مہراللہکیو ڈی اے نے دو پبلک پارکس کی شفاف مسابقتی بولی اور ناکارہ مشینری کی نیلامی مکمل کرلیجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچاسلام آباد: پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت کا ‘پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن’ کا امکانمہنگائی نے عوام کی معاشی سانسیں روک دی ہیں، مولانا قاری مہراللہکیو ڈی اے نے دو پبلک پارکس کی شفاف مسابقتی بولی اور ناکارہ مشینری کی نیلامی مکمل کرلی

دہشت گردوں کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان


وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کو سراہتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف مو¿ثر کارروائی پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے بروقت اور پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ فورسز کی بروقت حکمت عملی اور جرا¿ت نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے لیے پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز، پولیس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل عزم اور مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائیاں کر رہے ہیں، جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور امن دشمن عناصر کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے سرپرست دہشت گرد گروہ اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ پاکستان کے امن، استحکام اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں قیامِ امن، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ریاستی ادارے بھرپور قوت اور یکجہتی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *