Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستانتاجروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتا رہوں گا، گورنر بلوچستانافغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستانتاجروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتا رہوں گا، گورنر بلوچستان

خورشید شاہ کی اسلام الدین شیخ سے عیادت، جلد صحت یابی کی دعا

سکھر(نمائندہ اسلم سومرو) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق سینیٹر اور سابق میئر سکھر اسلام الدین شیخ کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سکھر کی ترقی،عوامی فلاح و بہبود، پارٹی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا سید خورشید احمد شاہ نے اسلام الدین شیخ کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ عوامی اور سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کریں اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی سکھر/روہڑی نعمان اسلام شیخ اور بورڈ آف ڈائریکٹرز سیپکو پاور ڈویژن (واپڈا) سکھر کے رکن سنان اسلام شیخ بھی موجود تھے جنہوں نے معزز مہمان کا استقبال کیا واضح رہے کہ اسلام الدین شیخ گزشتہ کچھ عرصے سے علالت کے باعث سیاسی سرگرمیوں میں نسبتاً کم دکھائی دے رہے ہیں تاہم وہ سکھر کی سیاست میں ایک بااثر اور باوقار شخصیت کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے سابق میئر سکھر اور سابق سینیٹر کے طور پر عوامی خدمت انجام دی جبکہ انہیں آصف علی زرداری کے قریبی سیاسی ساتھیوں میں بھی شمار کیا جاتا ہے اسلام الدین شیخ کا خاندان بھی ملکی سیاست اور عوامی خدمت میں نمایاں مقام رکھتا ہے ان کے صاحبزادے نعمان اسلام شیخ رکن قومی اسمبلی بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ میئر سکھر و ترجمان حکومت سندھ جبکہ سنان اسلام شیخ سیپکو پاور ڈویژن (واپڈا) سکھر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن کے طور پر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں سیاسی حلقوں کے مطابق سکھر ہاؤس طویل عرصے سے صوبائی و قومی سیاسی سرگرمیوں کا اہم مرکز رہا ہے جہاں مختلف ادوار میں اعلیٰ حکومتی شخصیات،وفاقی و صوبائی وزراء اور سیاسی قائدین کی آمدورفت معمول کا حصہ رہی ہے سید خورشید احمد شاہ کی یہ ملاقات دیرینہ سیاسی رفاقت،باہمی احترام اور خیرسگالی کا اظہار قرار دی جا رہی ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *