Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

سکھر: چھ فلاحی یونٹس کا مشترکہ اجلاس، عوامی خدمت کے منصوبوں کو وسعت دینے پر اتفاق

سکھر (رپورٹ اسلم سومرو) بانی و چیف پیٹرن ملک محمد رضوان الحق کی زیرِ صدارت چھ فلاحی یونٹس کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں الحق فاؤنڈیشن علی واہن روہڑی، ملک فلاحی جماعت و ملک برادری جماعت، عباسی فلاحی جماعت علی واہن روہڑی، نیو پنڈ سکھر، پرانا سکھر سمیت مختلف یونٹس کے عہدیداران نے شرکت کی
اجلاس میں علی واہن روہڑی میں عباسی فلاحی جماعت کے دفتر کے قیام، تنظیمی امور کی بہتری اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر مشاورت کی گئی، جبکہ مختلف یونٹس کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ عہدیداران نے اپنی رپورٹس پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مستحق اور نادار افراد کی خدمت کے لیے متعدد فلاحی سرگرمیاں انجام دی جا چکی ہیں مقررین نے کہا کہ الحق فاؤنڈیشن بلا تفریق انسانیت کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ عباسی فلاحی جماعت کے قیام سے برادری کی فلاحی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔ اجلاس کے اختتام پر ملک محمد رضوان الحق نے تمام یونٹس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے باہمی تعاون سے عوامی خدمت کا دائرہ مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ آخر میں ملک و قوم کی ترقی، امن و خوشحالی اور فلاحی سرگرمیوں کی کامیابی کے لیے اجتماعی دعا کرائی گئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *