Banner
Daily Sahafat Quetta
September 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اعجاز احمدتعلیمی خدمات پر ایوارڈ حیدر خان ناصر کی محنت کا اعتراف ہے۔صالح محمد کاکڑبلوچستان میڈیا فورم میڈیا پرسنز کی توانا آواز بن چکا ہے،سید امان شاہ8 اکتوبر کا ضلعی مجلسِ عمومی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقعام آدمی کہاں جائے؟ پاکستان میں دفتری نظاماسلامی عادلانہ نظام کا نفاذ ملکی بقا کا ضامن ہے، قاری مہراللہڈی ایچ او شانگلہ ڈاکٹر نزر محمد کیٹیگری ڈی ہسپتال بشام کا اچانک دورہ کیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1606/29-9-2026افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکارعوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اعجاز احمدتعلیمی خدمات پر ایوارڈ حیدر خان ناصر کی محنت کا اعتراف ہے۔صالح محمد کاکڑبلوچستان میڈیا فورم میڈیا پرسنز کی توانا آواز بن چکا ہے،سید امان شاہ8 اکتوبر کا ضلعی مجلسِ عمومی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقعام آدمی کہاں جائے؟ پاکستان میں دفتری نظاماسلامی عادلانہ نظام کا نفاذ ملکی بقا کا ضامن ہے، قاری مہراللہڈی ایچ او شانگلہ ڈاکٹر نزر محمد کیٹیگری ڈی ہسپتال بشام کا اچانک دورہ کیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1606/29-9-2026افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکار

حاجی عبدالشکور خان اچکزئی، چمن کی معتبر، عوام دوست شخصیت

صحافت نامہ

قارئین صحافت۔چمن کی زرخیز اور غیرت مند مٹی نے ہمیشہ ایسی قد آور شخصیات کو جنم دیا ہے جنہوں نے اپنی ذاتی مفادات پر عوامی بیساکھیوں کو ترجیح دی اور انہی درخشندہ ستاروں میں ایک نمایاں، معزز اور معتبر نام حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کا ہے جو اپنی ذات میں ایک مکمل انجمن اور مظلوموں کے لیے ایک سایہ دار شجر ثابت ہوئے ہیں۔ وہ چمن کے ا±فق پر ایک ایسی درخشندہ اور عوام دوست شخصیت کے طور پر ابھرے ہیں جن کی زندگی کا اوڑھنا بچھونا ہی خالصتاً خلقِ خدا کی بے لوث خدمت، بے آسرا لوگوں کی داد رسی اور پسماندہ طبقے کی فلاح و بہبود سے عبارت ہے اور انہوں نے ہمیشہ سیاست و سماج سے بالاتر ہو کر صرف انسانیت کو اولیت دی ہے۔ حاجی عبدالشکور خان اچکزئی یتیموں کی سرپرستی، بیواو¿ں کی کفالت اور غریبوں کے ساتھ پوشیدہ و اعلانیہ مالی تعاون کو اپنا ایک لازمی مذہبی و اخلاقی فریضہ بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے خطے کا ہر نادار فرد انہیں اپنا سچا محسن اور غمخوار گردانتا ہے۔ ان کا دستِ تعاون ہر اس دروازے پر پہنچتا ہے جہاں غربت اور افلاس نے ڈیرے ڈال رکھے ہوں اور ان کی غریب پروری کی یہی صفت انہیں عام روایتی رہنماو¿ں سے ممتاز کر کے عوامی دلوں کی دھڑکن بنا دیتی ہے۔ سماجی خدمات کے ساتھ ساتھ وہ قبائلی امور پر گہری اور مضبوط گرفت رکھتے ہیں اور جب بھی چمن یا اس کے گردونواح میں کوئی پیچیدہ قبائلی تنازع کھڑا ہوا تو حاجی صاحب نے ہمیشہ ایک منصف، مدبر اور مصلح کا بہترین کردار ادا کرتے ہوئے اسے حل کرنے کی مکمل کوشش کیا ہے۔ ان کا مصلحتی اور مفاہمتی کردار ہمیشہ فریقین کے لیے قابلِ قبول رہا ہے کیونکہ ان کی نیت میں اخلاص، فیصلوں میں عدل اور باتوں میں وہ گہرا قبائلی وزن ہوتا ہے جو بڑے سے بڑے دیرینہ خاندانی و قبائلی تنازعات کی آگ کو لمحوں میں سرد کر دیتا ہے۔ وہ چمن کے چپے چپے میں امن کے سچے داعی کے طور پر جانے جاتے ہیں جن کا واحد مقصد خطے سے نفرتوں کا خاتمہ، بھائی چارے کا فروغ اور امن و امان کی مستقل بحالی ہے تاکہ یہاں کا عام شہری سکھ کا سانس لے سکے۔ اس خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے ان کی خدمات اور قبائلی عمائدین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی سوچ انتہائی حیرت انگیز اور قابلِ ستائش ہے جو ان کے وسیع اور دوراندیش ذہن کی عکاسی کرتی ہے۔ ان تمام سماجی، قبائلی اور فلاحی خوبیوں کے ساتھ ساتھ وہ ایک کٹر، سچے اور انتہائی محبِ وطن پاکستانی ہیں جن کے دل میں ملک و ملت کا درد کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے اور انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کو مقدم رکھا ہے۔ حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی حب الوطنی صرف زبانی دعوو¿ں تک محدود نہیں بلکہ ان کے ہر عمل، ہر قبائلی فیصلے اور ہر سماجی اقدام سے ریاست پاکستان کے ساتھ ان کی وفاداری اور لازوال محبت کی خوشبو آتی ہے۔ انہوں نے چمن جیسے حساس سرحدی علاقے میں ہمیشہ پاکستانیت کا پرچم بلند رکھا اور نوجوان نسل کو ملک کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے ہمیشہ فکری و عملی طور پر راغب کیاہے۔ ان کی مصلحانہ اور غریب پرور شخصیت چمن کی عوام کے لیے کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہے کیونکہ وہ دکھ سکھ کے ہر موڑ پر اپنے لوگوں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے نظر آتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *