Banner

صحت کے شعبے میں مزید بہتری حکومت کی ترجیح ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

Share

Share This Post

or copy the link

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے ذریعے عوام کو مفت اور معیاری علاج کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے شناختی کارڈ کو ہی ہیلتھ کارڈ کا درجہ دیا گیا ہے، جس کے تحت نہ صرف صوبے بلکہ ملک بھر کے بڑے سرکاری و نجی اسپتالوں میں علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے تحت اب تک 3 لاکھ 45 ہزار مریض مستفید ہو چکے ہیں، جن میں 69 ہزار ڈائیلاسز، 44 ہزار سے زائد کیموتھراپی اور 1200 سے زائد ریڈیوتھراپی سیشنز شامل ہیں۔ دل کے مریضوں کے لیے 7,784 اینجیوپلاسٹی اور 575 بائی پاس سرجریز کی گئیں جبکہ بچوں کے دل کے 304 کیسز کا مفت علاج کیا گیا۔

وزیراعلیٰ کے مطابق ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 3,412 نیورو سرجریز، 12,300 آرتھوپیڈک سرجریز اور 183 برنز و پلاسٹک سرجری کے کیسز مکمل کیے گئے۔ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے 55 ہزار سے زائد کیسز ہینڈل کیے گئے، جن میں 24,688 نارمل ڈیلیوریز اور 20,344 سی سیکشنز شامل ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں مزید بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

صحت کے شعبے میں مزید بہتری حکومت کی ترجیح ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us