Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیچ: بلیدہ میں مبینہ اغوا کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین زخمیچمن کوژک کے قریب ٹریفک حادثہ، گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحقملکی صورت حال؛ وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی اہم ملاقاتعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، ایک روز میں 4 ڈالر سے زائد سستا ہوگیاکراچی: تاجر میر رضا علی کی پراسرار موت، قتل یا مالی دباؤ؟ تحقیقات جاریسونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار روپے سے تجاوز کرگیاآزاد کشمیر انتخابات، ن لیگ نے 14 سیٹوں کے ساتھ میدان مار لیا، پیپلز پارٹی کی 5 نشستیںہنگو؛ نجی بینک پر مسلح نقاب پوش افراد کا حملہ، بینک منیجر اور کیشیئر اغواخیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد خوارج جہنم واصل، اسلحہ برآمدتاریخ کے گمشدہ اوراق، پشتون سیاست کا المیہ اور ستر سالہ فریب کا احوالکیچ: بلیدہ میں مبینہ اغوا کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین زخمیچمن کوژک کے قریب ٹریفک حادثہ، گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحقملکی صورت حال؛ وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی اہم ملاقاتعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، ایک روز میں 4 ڈالر سے زائد سستا ہوگیاکراچی: تاجر میر رضا علی کی پراسرار موت، قتل یا مالی دباؤ؟ تحقیقات جاریسونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار روپے سے تجاوز کرگیاآزاد کشمیر انتخابات، ن لیگ نے 14 سیٹوں کے ساتھ میدان مار لیا، پیپلز پارٹی کی 5 نشستیںہنگو؛ نجی بینک پر مسلح نقاب پوش افراد کا حملہ، بینک منیجر اور کیشیئر اغواخیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد خوارج جہنم واصل، اسلحہ برآمدتاریخ کے گمشدہ اوراق، پشتون سیاست کا المیہ اور ستر سالہ فریب کا احوال

اسلام آباد نائب وزیر اعظم کے اعلان کے باوجود متعدد علاقوں کے راستے بدستور بند

اسلام آباد نائب وزیر اعظم کے اعلان کے باوجود متعدد علاقوں کے راستے بدستور بند
اسلام آباد ہائیکورٹ بھی آج 12 روز بعد کھل گئی، سیکڑوں کیسز التواء کا شکار ہوگئے

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے باضابطہ اعلان کے باوجود اولڈ ایئرپورٹ روڈ کی گلیاں بدستور بند ہیں۔

ایران اور امریکی وفد کی اسلام آباد آمد کے موقع پر گزشتہ 8 روز سے گلیاں بند تھیں جس کے سبب اسکولز دفاتر جانے والوں کو شدید تکلیف کا سامنا رہا۔

ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں کا موقف ہے کہ کچھ موومنٹ ہو رہی ہے جس کی وجہ سے گلیاں بدستور بند رکھی ہیں، ہمیں کوئی احکامات نہیں ملے نہ ہم ایسے ایئرپورٹ روڈ پر انٹری دے سکتے ہیں۔

گلزار قائد، ایئرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی، شاہ خالد کالونی اور فیصل کالونی سمیت متعدد آبادیوں کو مسلسل پریشانی کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ریڈ زون کی بندش کے باعث بند اسلام آباد ہائیکورٹ آج 12 روز بعد کھل گئی، 16 اپریل کو آخری بار کیسز کی سماعت ہوئی تھی۔

کفایت شعاری مہم کے تحت جمعے کو جوڈیشل ورک نہیں ہوتا جبکہ 12 روز میں سیکڑوں کیسز التواء کا شکار ہوگئے۔

ریڈ زون کی مسلسل بندش کے باعث ہائیکورٹ میں گزشتہ ہفتے ایک بھی سماعت نہ ہو سکی، سیکڑوں کیسز التوا کا شکار ہونے سے کیسز کا پینڈنسی لوڈ مزید بڑھ گیا۔

گزشتہ ہفتے ریڈ زون کی بندش کے باعث ہائیکورٹ میں اہم کیسز کی سماعت نہ ہو سکی جس میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی درخواستیں شامل تھیں، 190 ملین پاؤنڈ کیس 22 اپریل سماعت کے لیے مقرر تھا تاہم کاز لسٹ منسوخ ہوگئی۔

گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی روکنے سے متعلق کیس کی سماعت بھی نہ ہو سکی، ہائیکورٹ کی بندش اور جوڈیشل ورک نہ ہونے سے درختوں کی کٹائی روکنے کا کیس بھی نہ ہو سکا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *