Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
تاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقتھانہ کبل کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں،اکرام الدینجشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستانتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقتھانہ کبل کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں،اکرام الدینجشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستان

ججوں کے تبادلے پرکمیشن اجلاس بلانے کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی غیر رسمی درخواستیں مسترد


اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کےججوں کے تبادلے کے معاملے پر کمیشن کا اجلاس بلانےکی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی غیر رسمی درخواستیں مسترد کردیں۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو تحریری جواب میں لکھا کہ ’ججوں کےتبادلےکے لیےکمیشن اجلاس بلانےکی درخواست قبول نہیں کی جاسکتی، بغیر وجہ تبادلہ جج کو سزا دینے کے مترادف ہوگالہٰذا جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مخصوص مقصد کے لیے بلانا ممکن نہیں‘۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے جواب میں مزید لکھا کہ ’سندھ سےتعلق رکھنے والےججوں کی واپسی وفاقی توازن کے خلاف ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں صوبوں کی نمائندگی ختم ہوجائےگی،اسلام آباد ہائیکورٹ ایکٹ 2010 کے تقاضے متاثر ہوں گے اور 9 میں سے5 ججوں کے تبادلے سےعدالتی نظام متاثرہوسکتاہے‘۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو لکھےگئے خط کے مطابق ’متعدد آسامیوں کے خالی ہونے سے عدالتی غیریقینی صورتحال پیدا ہوجائےگی، ہائیکورٹ ججوں کے تبادلےکے لیےکوئی واضح وجہ یا ادارہ جاتی ضرورت بیان نہیں کی گئی، آئین کسی جج کو ہٹانےکا آرٹیکل209 میں واضح طریقہ کار فراہم کرتاہے‘۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 209 کے تحت ہی جج کے خلاف کارروائی ممکن ہے، ججوں کے انتظامی تبادلے کرنا آئین کے منافی ہوگا، ایسا کرنے سے عدلیہ کی آزادی اور خودمختاری متاثرہوسکتی ہے لہٰذا ججوں کو قابلِ تبادلہ انتظامی افسر سمجھنا خطرناک رجحان ہوگا، ایسےتبادلےعدالتی نظام کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

خط کے متن میں مزید درج ہے کہ سیکرٹری جوڈیشل کمیشن اجلاس بلانے کے مجاز ہیں،7 اپریل2026کو ایک تہائی ارکان کی اجلاس بلانےکی ہاتھ سےلکھی ریکوزیشن موصول ہوئی، ایک تہائی ارکان کی ریکوزیشن پر آرٹیکل175اےکے تحت سیکرٹری اجلاس طلب کرسکتے ہیں، تبادلےکےلیےاجلاس بلانےکی وجوہات کمیشن کےتمام ارکان کوبھجوائی جائیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *