Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دیوالی کا تہوار اندھیروں پر اجالے، نیکی کی بدی پر فتح اور امید کی علامت ہے، فیاض محمود شیخکیچ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، میر ظہور احمد بلیدی کی ہدایتمحمد زاہد کے بے روزگار دوست کو روزگار کے لیے رکشہ تحفے میں دے دیا، وزیراعلیٰ بلوچستان۔نوجوان نسل کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، سردار کوہیار خان ڈومکیسکول مکمل ہونے سے پہلے اساتذہ کی بھرتی کے اشتہارات جاری کیے جائیں، شکیل قادر خانبلوچستان میں گورنر راج کے نفاذکا علم نہیں، یہ اسلام آباد کے صاحب اختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے، گورنر بلوچستانکوئٹہ: سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر پر دھاوا اور اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، مولانا عبدالرحمن رفیققلعہ سیف اللہ: مولانا فضل الرحمان کے گھر کی غیر قانونی ویڈیو بنانے کے خلاف جمیعت علماء اسلام کا شدید احتجاج، مذمتی مظاہرہایران سے ایل پی جی کی ترسیل بحال نہ ہوئی تو فی کلو ایک ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے، کاشف حیدریقلات سنگداس چیک پوسٹ عذاب بن چکا ہے، سید صادق آغادیوالی کا تہوار اندھیروں پر اجالے، نیکی کی بدی پر فتح اور امید کی علامت ہے، فیاض محمود شیخکیچ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، میر ظہور احمد بلیدی کی ہدایتمحمد زاہد کے بے روزگار دوست کو روزگار کے لیے رکشہ تحفے میں دے دیا، وزیراعلیٰ بلوچستان۔نوجوان نسل کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، سردار کوہیار خان ڈومکیسکول مکمل ہونے سے پہلے اساتذہ کی بھرتی کے اشتہارات جاری کیے جائیں، شکیل قادر خانبلوچستان میں گورنر راج کے نفاذکا علم نہیں، یہ اسلام آباد کے صاحب اختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے، گورنر بلوچستانکوئٹہ: سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر پر دھاوا اور اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، مولانا عبدالرحمن رفیققلعہ سیف اللہ: مولانا فضل الرحمان کے گھر کی غیر قانونی ویڈیو بنانے کے خلاف جمیعت علماء اسلام کا شدید احتجاج، مذمتی مظاہرہایران سے ایل پی جی کی ترسیل بحال نہ ہوئی تو فی کلو ایک ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے، کاشف حیدریقلات سنگداس چیک پوسٹ عذاب بن چکا ہے، سید صادق آغا

جیلوں میں منشیات اور موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے ، عبدل سعید نوید

۔انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات بلوچستان کیپٹن ( ر) عبدل سعید نوید نے آج سینٹرل جیل ژوب اور ڈسٹرکٹ جیل لورالائی کا اہم اور تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکیورٹی، انتظامی امور اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کا جامع جائزہ لیا اور متعدد اہم احکامات جاری کیے۔دورے کے دوران آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان، ڈی آئی جی ایسٹ لورالائی عبداللہ خان کاکڑ اور دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ سینٹرل جیل ژوب پہنچے، جہاں سپرنٹنڈنٹ چٹا خان نے ان کا استقبال کیا اور جیل کے انتظامی و سیکیورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی نے جیل کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی، قیدیوں کی رہائش، خوراک، طبی سہولیات اور نظم و ضبط کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے واضح اور دوٹوک الفاظ میں ہدایت جاری کی کہ جیل کے اندر منشیات اور موبائل فون کے استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اہلکاروں کے خلاف فوری انکوائری اور سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان نے قیدیوں کے حقوق پر خصوصی زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بہتر رہائش، معیاری خوراک، صفائی، تعلیم اور علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کے احکامات جاری کیے، جبکہ اس بات پر بھی زور دیا کہ قیدیوں کے ساتھ انسانی ہمدردی اور قانون کے مطابق برتاؤ کیا جائے تاکہ ان کی اصلاح و بحالی ممکن ہو سکے۔
انہوں نے جیل عملے سے ملاقات کے دوران ان کے مسائل بھی سنے اور ہدایت دی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں اور ہر صورت نظم و ضبط برقرار رکھیں۔بعد ازاں آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان نے ڈسٹرکٹ جیل لورالائی کا دورہ کیا، جہاں سپرنٹنڈنٹ سکندر خان کاکڑ نے استقبال کیا اور جیل کے انتظامی امور پر بریفنگ دی۔ آئی جی نے وہاں بھی جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور وہی سخت ہدایات جاری کیں کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی، خصوصاً منشیات اور موبائل فون کے استعمال کو فوری طور پر روکا جائے اور قیدیوں کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے۔
دورے کے اختتام پر آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں صوبے کی تمام جیلوں کی مرمت و دیکھ بھال کے لیے 33 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان فنڈز سے جیلوں کے انفراسٹرکچر، سہولیات اور مجموعی ماحول میں نمایاں بہتری آئے گی اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *