Banner

“تیمور” میزائل تجربہ دفاعی خود انحصاری کی بڑی مثال ہے، نسیم الرحمان ملاخیل

Share

Share This Post

or copy the link

کوئٹہ،وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی وماحولیات نسیم الرحمان خان ملاخیل نے پاکستان نیوی کی جانب سے ”تیمور“ ایئر لانچڈ کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے،اپنے تہنیتی بیان میں نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہا کہ “تیمور” میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی خود انحصاری اور مقامی سطح پر جدید عسکری ٹیکنالوجی کی ترقی کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر تیار کردہ اس اینٹی شپ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان نیوی کے سائنسدانوں اور انجینئرز کا ایک شاندار کارنامہ ہے جو دفاعی میدان میں پاکستان کی بڑی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے، صوبائی مشیر نے کہا کہ مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ سسٹم نہ صرف بحری دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنائے گابلکہ پاکستان کی بحری سرحدوں کو بھی غیر معمولی حد تک محفوظ کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور ٹیکنیکل ماہرین کی محنت اور لگن نے دفاعِ وطن کو مضبوط، جدید اور ناقابلِ تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید حکمت عملی اور دفاعی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری پرفخر ہے اور ایسے کامیاب تجربات پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں پر اعتماد کو مزید مضبوط کرتے ہیں اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان نیوی اپنی سمندری حدود کے تحفظ کے لئے پوری طرح پرعزم اور تیار ہے۔

“تیمور” میزائل تجربہ دفاعی خود انحصاری کی بڑی مثال ہے، نسیم الرحمان ملاخیل

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us