Banner
Daily Sahafat Quetta
September 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہکوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہ

پشاور میں غیر معیاری و ری پیک شدہ سرجیکل اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن

پشاور میں غیر معیاری و ری پیک شدہ سرجیکل اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن
ایف آئی اے غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے اور عوامی صحت کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔انعام اللہ خان گنڈاپور
پشاو(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پشاور میں غیر معیاری و ری پیک شدہ سرجیکل اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون انعام اللہ خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اے سی سی پشاور کی نگرانی میں پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں واقع ایک مکان/گودام پر مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کی گئی، جہاں مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر مس برانڈڈ اور ری پیک شدہ سرجیکل اشیاء کا کاروبار کیا جا رہا تھا۔
کارروائی ایف آئی اے کی ٹیم نے صوبائی ڈرگ انسپکٹرز کے ہمراہ انجام دی۔ ایف آئی اے ٹیم میں SHO طلحہ زمان، SI ظہور علی، SI فہد خان، ASI الیاس، ASI جاوید افضل، FC سبی اللہ، HC آصف خان، لیڈی کانسٹیبل نازیہ وزیر اور FC محمد خان شامل تھے۔ ڈرگ انسپکٹرز ٹیم کی قیادت سینئر ڈرگ انسپکٹر صفی اللہ اور انسپکٹر عرفان وزیر کر رہے تھے، جبکہ مقامی پولیس نے بھی مکمل معاونت فراہم کی۔چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں مبینہ طور پر مس برانڈڈ، ری پیک شدہ اور “فروخت کے لیے نہیں” کے لیبل والی سرجیکل اشیاء برآمد کی گئیں، جن کی مالیت تقریباً 20 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ برآمد شدہ تمام اشیاء ڈرگ انسپکٹرز نے اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔مزید برآں، مشکوک اشیاء کے نمونے لیبارٹری تجزیہ کے لیے حاصل کر لیے گئے ہیں۔ ڈرگ اتھارٹی کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی، بشمول مقدمہ کے اندراج، عمل میں لائی جائے گی۔ایف آئی اے غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی جاری رکھے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *