Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

غفلت برتنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے 15 دن کی کٹوتی کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر لورالائی

غفلت برتنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے 15 دن کی کٹوتی کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر لورالائی

لورالائی ۔ تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے سخت اقدامات، غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا حکم. لورالائی میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نور علی، سینئر اکاؤنٹس آفیسر محمد زبیر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحمید ابڑو، ڈسٹرکٹ منیجر ایجوکیشن عبید ترین، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر آر ٹی ایس ایم محمد خان، ڈی ڈی ای او میل طارق احمد، ڈی او ای فیمل فوزیہ درانی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی، اساتذہ کی حاضری اور تعلیمی معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران 200 اسکولوں کے دورے کیے گئے، جن میں سے 40 اسکول بند پائے گئے، جس کی بڑی وجہ اساتذہ کی غیر حاضری تھی۔ڈپٹی کمشنر نے اس صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ جن اساتذہ کی غفلت کے باعث اسکول بند پائے گئے، ان کی تنخواہوں سے 15 دن کی کٹوتی کی جائے اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعلیم کے شعبے میں کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحمید ابڑو نے اجلاس کو تعلیمی اداروں کی مجموعی کارکردگی، درپیش مسائل اور اصلاحی اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے اور تدریسی عمل کو بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ تمام اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے اور تعلیمی سرگرمیوں کو فعال رکھا جائے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔مزید پیش رفت اور فیصلےاجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ:اسکولوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔بائیو میٹرک حاضری نظام کو مرحلہ وار فعال کیا جائے گا۔
غیر فعال اسکولوں کو فوری طور پر فعال بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے اساتذہ کی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔مزید برآں، ڈپٹی کمشنر نے اعلان کیا کہ جلد ہی ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کا اچانک دورہ کیا جائے گا تاکہ زمینی حقائق کا جائزہ لیا جا سکے اور بہتری کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ لورالائی میں تعلیمی نظام کو بہتر بنا کر طلبہ کو معیاری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کی جائے گی۔ See less

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *