Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسینوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسین

اسلام کو انتہا پسندی سے جوڑنا لاعلمی کی عکاسی ہے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اسلام امن، ہمدردی اور انصاف کا دین ہے اور اسے انتہا پسندی سے جوڑنا دراصل لاعلمی کی عکاسی ہے۔

اسلاموفوبیا کے تدارک کا عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تعصب کے خاتمے کی اشد ضرورت ہے اور عالمی برادری کو نفرت انگیز جرائم کے خلاف قانونی تحفظ کو مزید مضبوط بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اظہارِ رائے کی آزادی کو نفرت اور تعصب پھیلانے کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

صدر زرداری نے کہا کہ مذہبی تنوع کے احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کرائسٹ چرچ مسجد حملے کو انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی فورمز پر مسلسل آواز بلند کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی مختلف معاشروں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، تاہم مسلمانوں کے خلاف بڑھتا ہوا تعصب ان کے تحفظ کو متاثر کر سکتا ہے۔

صدر مملکت کے مطابق پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ نیشنل کمیشن فار مائنارٹیز رائٹس ایکٹ 2025 نافذ کیا جا چکا ہے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک آزاد نیشنل کمیشن بھی قائم کیا جا رہا ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو تعصب کے خاتمے اور مکالمے کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ مذہبی عقائد کے احترام اور مساوی قانونی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *