Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیصنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشی

برشور کو ضلع کا درجہ، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے نوٹیفکیشن قبائلی عمائدین کے حوالے کر دیا

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان Mir Sarfraz Bugti سے پارلیمانی سیکرٹری اسفند یار کاکڑ کی سربراہی میں ضلع برشور کے قبائلی عمائدین اور زعماء پر مشتمل ایک وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے ضلع برشور کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن علاقے کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اور قبائلی عمائدین کے حوالے کیا۔

اس موقع پر قبائلی عمائدین کے نمائندہ وفد نے برشور کو ضلع کا درجہ دینے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو علاقے کی ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان میں نئے انتظامی ڈویژن اور اضلاع کا قیام عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے عمل میں لایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے اضلاع کے قیام سے دور دراز علاقوں میں بسنے والی آبادی کو بنیادی سرکاری خدمات کی فراہمی میں آسانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نئے انتظامی ڈویژن اور اضلاع میں فوری طور پر انتظامی افسران کی تعیناتی کی جا رہی ہے جبکہ بنیادی ڈھانچے سے محروم اضلاع میں پری فیبریکیٹڈ دفاتر اور سرکاری رہائش گاہوں کی تعمیر کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کو انتظامی طور پر مضبوط بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ نئے اضلاع کے قیام سے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور عملدرآمد مزید مؤثر ہوگا اور عوام کو سرکاری دفاتر تک رسائی کے لیے طویل فاصلوں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے کے ہر علاقے کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور نئے اضلاع کے قیام سے مقامی سطح پر روزگار اور ترقی کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *